07/02/2025
دنیا میں ر-یپ کرائم کی شرح میں بھیانک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
چنانچہ " ٹو دی پوائنٹ " ہمیں خود کو اور اپنی بہنوں، بیٹیوں اور سب خواتین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ناخوشگوار واقعہ سے نبٹنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
اس کی کچھ تکنیکیں اور کچھ وسائل آپ کے سامنے پیش خدمت ہیں۔
1- سیلف ڈیفنس تربیت :
آگ لگنے پر کنواں کھودنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
چنانچہ لڑکیوں اور خواتین کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے لے لیے ان کے پاس پراپر تربیت موجود ہو۔
ویمن سیلف ڈیفنس کے لیے مختلف ادارے باقاعدہ کلاسز کا انعقاد کرتے ہیں۔
اس کی عدم دستیابی کی صورت میں یوٹیوب ٹیوٹوریلز یا پھر سیلف ڈیفنس ویب سائٹس سے مدد لی جا سکتی ہے۔
۔۔۔
2- ہتھیار :
یاد رہے کہ کسی حملے کی صورت میں 5 لاکھ کا آئی-فون آپ کی کوئی مدد نہ کر پائے گا لیکن 50 ہزار کا پسٹل آپ کو بچا سکتا ہے۔
بشرطیکہ آپ کے پاس اسے چلانے کی تربیت، اس کا لائسنس موجود ہو، نشانہ پکا ہو اور آپ تربیت کے زریعے اپنے ریفلکسز کو اتنا شارپ کر لیں کہ کسی ہنگامی صورتحال میں چند سیکنڈ کے اندر اندر پسٹل کو نکال کر ریڈی اور پھر فائر کر سکیں۔
ایسی صورت حال میں جھجھک انسان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔۔۔ Shoot to K*ll کا اصول اپنانا چاہیے۔
۔۔۔۔
3- ٹیزر :
لیکن ہر کوئی شخص نہ تو پسٹل خرید اور رکھ سکتا ہے اور نہ اس کی تربیت لے سکتا ہے۔ چنانچہ دوسرا حل ہے ٹیزر۔ یعنی بجلی کا زوردار جھٹکا مارنے والی ڈیوائس جو کئی سائز اور کئی شکل میں دستیاب ہوتی ہے۔
ہمیشہ ہائی وولٹیج کے ٹیزر کا انتخاب کرنا چاہیے۔ لیکن سائز اتنا ہو کہ باآسانی بیگ یا پرس میں سما جائے۔
تاہم ٹیزر کے استعمال کی پیشگی ہی پریکٹس کر لینی چاہیے تاکہ ہنگامی حالت میں غلطی سے خود کو ہی نہ شاک لگنے کا باعث بن جائے۔
یاد رہے ٹیزر کا جھٹکا مخالف شخص کو کچھ وقت کے لیے بیہوش، مفلوج یا غیر متحرک کر سکتا ہے۔
اتنی دیر میں یا تو جان بچا کر بھاگنے کا وقت مل جائے گا ۔
جب بھی تنہا ہوں یا ٹیکسی وغیرہ میں اکیلے سفر کررہی ہوں تو ٹیزر ہمہ وقت آپ کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
ایک ہلکی نوعیت کا ٹیزر انگوٹھی کی شکل کا بھی ہوتا ہے جسے انگلی میں پہنا جاسکتا ہے۔ اور مٹھی بند کرنے سے وہ آن ہوجاتا ہے۔
۔۔۔۔
4- پروجیکٹائل گن:
ٹیزر کا ایک ایشو یہ ہے کہ اس کا استعمال تبھی ممکن ہے کہ جب مخالف بالکل قریب ہو اور ہم اسے ٹیزر کے ساتھ چھو سکیں۔
اس کا حل پروجیکٹائل گن ہے۔
یہ گن چند میٹر کے فاصلے پر مخالف پر چارج شدہ پروجیکٹائلز فائر کر سکتی ہے۔
جس سے اسے اتنا ہی زور کا جھٹکا لگے گا کہ جتنا ٹیزر سے۔
۔۔۔۔
5- پرسنل الارم :
یہ ڈیوائس ایک کی-چین کی شکل کی ہے اور اس کا بٹن دبانے پر بہت اونچی آواز میں مسلسل ایک الارم بجنا شروع ہو جاتا ہے۔
جس سے آس پاس کے لوگوں کو ہنگامی صورتحال کا سگنل پہنچ سکتا ہے تاکہ وہ مدد کے لیے آ سکیں۔
۔۔۔۔
6- بٹان :
یہ ایک چند انچ کی آہنی چھڑی ہے جسے جھٹکا دینے پر یہ کھل کر بڑی ہو جاتی ہے۔ سر پر لگائی گئی اس کی ایک ضرب مخالف کو زخمی یا بیہوش کر سکتی ہے۔
یہ باآسانی بیگ یا پرس میں سما جاتی ہے۔
بٹان کی ایک دوسری قسم تلوار نما بھی ہوتی ہے جسے بڑا کرنے پر اس کا دوسرا سرا انتہائی تیز دھار ہوتا ہے جسے مخالف کے وجود میں اتار کر اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
بٹان کو انسان کے علاوہ کتے یا سانپ کے حملے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔
7- پیپر سپرے :
یہ ایک کیمیکل سپرے بوتل ہے۔ جسے ہنگامی صورتحال میں مخالف پر سپرے کر کے اس کو شدید جلن اور تکلیف میں مبتلا کیا جاسکتا ہے اور اگر وہ مواد اس کی آنکھوں میں پڑ جائے تو شدید تکلیف کے ساتھ کچھ وقت کے لیے دیکھنے سے قاصر ہو سکتا ہے ۔
یہ سپرے انسان کے علاوہ ریچھ اور دیگر کچھ جنگلی جانوروں کے حملے کی صورت میں بھی موثر ہے۔
۔۔۔۔۔۔
8- براس نیکل :
یہ ایک آہنی پنجہ ہے جسے ہاتھ میں پہنا جاسکتا ہے اور اس کے دندانے تیز دھار ہوتے ہیں ۔ اس کی مدد سے ایک نپا تلا وار دشمن کو زخمی کر سکتا ہے تاہم اس کے استعمال کے لیے انسان کی پریکٹس اچھی ہونی چاہیے۔ اور مخالف کو زخمی کرنے کے لیے اچھی خاصی زوردار ضرب کی ضرورت ہوگی۔
یہ دندانے دار ہتھیار انگوٹھی کی شکل میں بھی دستیاب ہے۔
۔۔۔
9- ٹیکٹیکل پین :
یہ ایک مضبوط آہنی پین ہے۔ جسے عام پین کی طرح لکھائی کی جاسکتی ہے تاہم یہ کافی سخت ہوتا ہے اور اس کے عقبی حصے کو خاص طور ہر ایسا ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ اس کے وار سے مخالف کو شدید زخمی کیا جاسکے۔ اسے کبھی بھی کہیں بھی رکھا اور باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔
10- چھپے ہوئے چاقو :
مخفی چاقو ان گنت مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہیں۔ شکل میں عام چیزوں کی مانند جیسے پین، لپ اسٹک یا کنگھی لیکن کھولنے پر ان کے اندر موجود مخفی چاقو نمایاں ہو جاتا ہے جس کی مدد سے مخالف پر وار کر کے اسے زخمی کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔
11- حفاظتی موبائل ایپس :
بہت سی ایسی سیٹفی ایپس موجود ہیں جو خواتین کو بہت سے سیفٹی فیچرز فراہم کرتی ہیں۔
مثلاً۔ ہنگامی حالت میں ایک بٹن دبانے پر تمام نزدیکی پولیس اسٹیشنز اور ایمرجنسی سینٹرز کو مدد کی استدعا چلے جانا۔
ہمہ وقت فیملی اور دوستوں کو لوکیشن شیئر ہوتے رہنا۔
بیک وقت کئی لوگوں کو ایمرجنسی کے میسجز چلے جانا۔
جود بخود ویڈیو ریکارڈنگ اور بہت کچھ۔
ان ایپس میں
1. bSafe (iOS, Android)
2. Life360 (iOS, Android)
3. Revolar (iOS, Android)
4. Watch Over Me (iOS, Android)
5. Guardly (iOS, Android)
6. SHERO (iOS, Android)
7. Women Safety (iOS, Android)
8. Hollaback! (iOS, Android)
9. SafetyPIN (iOS, Android)
10. Noonlight (iOS, Android)
اور دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔
خدا ایسی آفات سے آپ سب کی حفاظت فرمائے۔