EzDigitalz

EzDigitalz Welcome to EzDigitalz, your one-stop shop for high-quality digital products.

16/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میرے اہل بیت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت سے محبت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھ اکٹھا کرے، آمین۔

11/05/2024

کہتے ہو کہ رہو اُسوہِ شبّیر پہ قائم
دربار میں کیوں جاتے ہو ، سَر کیوں نہیں جاتا؟
کہتے ہو جو تم روح سے "لبّیک حسین "
پھر جی سے یزیدوں کا یہ ڈر کیوں نہیں جاتا؟

01/05/2024

ایک ایسی تحریر جو آپ کی سوچ بدل دے گی

شیر اور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔ شیر کو سمندر میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا اور شارک کو جنگل میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا۔ دونوں کی اپنی اپنی حدود ہیں جہاں وہ بہترین ہیں۔

اگر گلاب کی خوشبو ٹماٹر سے اچھی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کھانا تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک کا موازنہ دوسرے کے ساتھ نہ کریں۔

آپ کی اپنی ایک طاقت ہے اسے تلاش کریں اور اس کے مطابق خود کو تیار کریں۔

کہتے ہیں ہر وہ جاندار جو آج دنیا میں موجود ہے حضرت نوح کی کشتی میں موجود تھا جس میں گھونگا بھی شامل ہے۔

اگر خُدا ایک گھونگے کا نوحؑ کی کشتی تک پہنچنے کا انتظار کر سکتا ہے تو وہ خُدا آپ مجھ پر بھی اپنے فضل کا دروازہ اُس وقت تک بند نہیں کرے گا جب تک کہ آپ زندگی میں اپنے متوقع مقام تک نہیں پہنچ جاتے۔

کبھی خود کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ ہمیشہ خود سے اچھی اُمیدیں وابستہ رکھیں۔

یاد رکھیں ٹوٹا ہوا رنگین قلم بھی رنگ بھرنے کے قابل ہوتا ہے۔

اپنے اختتام تک پہنچنے سے پہلے خود کو بہتر کاموں کے استعمال میں لے آئیں۔

وقت کا بدترین استعمال اسے خود کا دوسروں کے ساتھ موازنہ کرنے میں ضائع کرنا ہے

مویشی گھاس کھانے سے موٹے تازے ہو جاتے ہیں جبکہ یہی گھاس اگر درندے کھانے لگ جائیں تو وہ اسکی وجہ سے مر سکتے ہیں۔

کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں اپنی دوڑ اپنی رفتار سے مکمل کریں جو طریقہ کسی اور کی کامیابی کی وجہ بنا۔ ضروری نہیں کہ آپ کیلئے بھی سازگرہو

خُدا کے عطاء کردہ تحفوں نعمتوں اور صلاحیتوں پر نظر رکھیں اور اُن تحفوں سے حسد کرنے سے باز رہیں جو خُدا نے دوسروں کو دیے ہیں۔

16/04/2024

Paid Versus Free AI tools.

24/03/2024

*‏ببر شیر کـو قـتل کرنے والےصحـابـیؓ*

واقعہ کچھ یوں ہے کہ
مسلمان فوج اور ایران کی فوج جنگ کے میدان میں جب آمنے سامنے آئے تو
مسلمان یہ دیکھ کر حیران اور پریشان ہو گئے کہ ایرانی اپنے ساتھ لڑنے کے لیئے تربیت یافتہ شیر لائے ہیں!!!

ان کے اشارے کے ساتھ شیر بھاگتا ہے گرجتا ھے اور حملہ کرتا ہے۔

مسلمان فوج کی پریشانی دیکھ کر
مسلمانوں کی فوج میں سے ایک دل والا بہادر آدمی نکلا ‏وہ نڈر بہادر مسلمان ایک خوفناک اور ناقابل یقین طریقے سے شیرکی طرف بھاگا
اور شاید تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک آدمی تن تنہا شیر کا شکار کرنے بھاگا ہو!
دونوں فوجیں حیرت سے دیکھنے لگیں
کہ یہ با ہمت آدمی کون ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یقینی موت کی طرف بڑھ رہا ہے
آدمی چاہے کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو
شیر کا سامنا کیسے کر سکتا ہے!!!
ابھی دونوں افواج کے لوگ سوچ ہی رہے تھے کہ
وہ بہادر ہوا کی طرح شیر کی طرف اڑ کر گیا!
اس کے سینے میں کامل مسلمان کا ایمان اور ہمت تھی!
جو اللہ‎ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا بلکہ اس کا عقیدہ تھا کہ شیر ہی اس سے ڈرے گا!
پھر اس نے اپنے شکار شیر پر شیر کی طرح چھلانگ لگائی اور اس پر اپنی تلوار یا خنجر کے پے در پے وار کیے یہاں تک کہ اس نے شیر کو خاک اور خون میں نہلا کر مار ڈالا!!
ایرانیوں کے‏دلوں میں خوف طاری ہوگیا! کہ یہ کون لوگ ہیں یہ کیسی مخلوق سے پالا پڑا ہے
وہ ان لوگوں سے کیسے لڑیں گے جو شیروں سے نہیں ڈرتے دشمنوں کے ذہن پر یہی خوف سوار ہو گیا کہ بھلا شیر کو ایک تن تنہا آدمی کیسے مار سکتا ہے؟
چنانچہ جب جنگ شروع ہوئی تو خوف زدہ دشمن کو مسلمانوں نے جنگ کے شروع میں ہی بھگا دیا
جب دشمن میدان چھوڑ کر بھاگ گیا تب
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اس نوجوان کے پاس گئے اور ان کا ماتھا چوما
تو اس جوان نے عاجزی کے ساتھ سعد رضی اللہ عنہ کے قدموں کو بوسہ دیا
اور کہا ‏آپ کی شان نہیں ہے کہ میرا ماتھا چومیں بلکہ میں چومتا ہوں

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ بہادر شیر کون تھا؟
وہ ہاشم بن عتبہ ابن ابی وقاص تھے جو خود بھی صحابی رسولؐ تھے اور صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے بھتیجے تھے!
انکا لقب مرقال تھا یعنی بہت تیز دوڑنے والے!
‏اتنے تیز کہ شیر کو بھی شکست دے ڈالی۔۔۔

یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے اصل ہیرو ہیں جو تاریخ کے اوراق میں بند پڑے ہیں ہمیں اپنے بچوں کو ان کے نام بتانے چاہیں نہ کہ فلمی ایکٹر اور جعلی مقابلے کرتے ہوئے ریسلر!
ھماری اپنی تاریخ بھری پڑی ہے جس میں حقیقی بہادر موجود ہیں
اللہ‎ کریم عمل کی توفیق عطاء فرمائیں آمین.
*یقیناً درود پاک ذہنی سکون اور نامۀ اعمال میں نیکیوں کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔*
۔. . . . . . *پڑھیئے*
*🌹صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم🌹*

17/03/2024

*"خود کو تھپکی دیجئے"*

سنیے..!!!

سب سے قیمتی اور بہترین تحفہ اسے کہتے ہیں جو انسان خود کو دیتا ہے ۔۔۔
اپنے اندر مثبت تبدیلیاں رونما کیجیے ، اپنی ذات میں خوش رہنے کا ہنر سیکھ لیجیے ، اپنی تنہائی کو ساتھی بنا کر سیکھنے کا پلیٹ فارم بنانے والے کبھی بھی تنہائی سے بیزار نہیں ہوتے ، خود کو کسی حد تک معاشی طور پر مستحکم کیجیے اور ہر مہینے اپنے لیے ایک تحفے کا انتخاب کیجیے ۔۔۔
کچھ نیا سیکھتے رہیں ، کچھ منفرد کرتے رہیں ، خود کو نکھارنے اور سنوارنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں ۔۔

ایسا کرنے سے لوگوں کے تلخ روپے اثر انداز نہیں ہوں گے ۔ لوگوں کی بے رخی اور بے حسی آپ کا درد نہیں بن پائے گی۔
اپنی ایک دنیا بسا لیجیے جہاں باس بھی آپ ہوں اور ایمپلائے بھی ۔۔۔ جہاں سپاہی بھی آپ ہوں اور سپہ سالار بھی یعنی بہترین جنگجو بن جائیں کیونکہ زندگی جہد مسلسل کا نام ہے ۔۔۔
پھر یہ راستے بھی آپ کے ہیں اور یہ منزلیں بھی آپ کی ہیں۔
ان شاءاللہ 🌹

خود بتائیے کیا آپ خود کے ہیں ؟ کیا آپ خود کے قدر دان ہیں ؟ خود سے محبت کرتے ہیں ؟ خود کو اہمیت دیتے ہیں ؟ اپنی ذات کا احترام کرتے ہیں ؟
اگر ہاں ۔۔۔
تو پھر آپ کو کسی قدر دان کی ضرورت نہیں ۔۔۔
اگر نہیں ۔۔۔
تو پھر آج سے بلکہ ابھی سے خود کی قدر کرنا شروع کر دیں پھر ساری دنیا آپ کی قدر دان بن جائے گی

کبھی خود کو گلے سے لگایا ہے ؟ کبھی خود کو تھپکی دی ہے ؟ کبھی خود سے لطف اندوز ہوئے ہیں ؟
اگر نہیں ۔۔۔
تو خود کو تھپکی دیں ، خود اپنی حوصلہ افزائی کریں۔ اپنی قابلیت اور صلاحیت کا اعتراف کریں انہیں مزید پالش کریں ان پر خوب محنت کریں۔ اپنی ناکامیوں کو کامیابیوں کے لیے درکار انرجی اور ایندھن میں تبدیل کر لیجیے۔
اپنے قیمتی لمحات کو کسی ناقدرے کی سوچ میں ضائع کرنے کی بجائے ان لمحوں کو موتیوں کی مالا بنانے کی کوشش کریں ۔۔ آپ ڈائمنڈ ہیں ایک مکمل انسان ہیں خود میں خامیاں تلاش کرنے کی کوشش میں اپنی ذات کو کچلنے کی غلطی مت کریں ۔۔۔
خود کو بہتر بنانے کی کوشش ضرور کریں لیکن خود کو نیچا دکھانے کی ناکارہ سمجھنے کی بیوقوفی کبھی مت کریں ۔۔

محبتیں سلامت رہیں 🌹

(منقول)

12/03/2024

منزل پانے کا یقین نہ ہو تو وہ سامنے ہوکر بھی نظر نہیں آتی، یقین ہونا آدھی کامیابی ہےیقین رکهییے خودپراور اپنے حوصلوں پرک...
05/01/2024

منزل پانے کا یقین نہ ہو تو
وہ سامنے ہوکر بھی نظر نہیں آتی،
یقین ہونا آدھی کامیابی ہے
یقین رکهییے خودپراور
اپنے حوصلوں پر
کامیابی لازم ہے۔

12 Valuable Websites that will save your precious time.
02/01/2024

12 Valuable Websites that will save your precious time.

Chatgpt prompts to find Digital Products.
13/12/2023

Chatgpt prompts to find Digital Products.

5 Best Tools to build your Digital Brand.
13/12/2023

5 Best Tools to build your Digital Brand.

04/12/2023

Address

Online Store
Sargodha
40100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when EzDigitalz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to EzDigitalz:

Share