22/07/2025
🚨 پنجاب کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لیے نیا ادارہ "کاؤنٹر نارکوٹکس فورس" قائم کر دیا گیا
پنجاب حکومت نے ایک تاریخی قدم اُٹھاتے ہوئے ملک کی پہلی باقاعدہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) قائم کر دی ہے،
جس کا مقصد صوبے کو منشیات کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔
یہ فورس وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی ایک خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر لانچ کی گئی،
جہاں نئے بھرتی ہونے والے افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی منعقد ہوئی۔
یہ ادارہ آئینی ترمیم 18 کے تحت شروع کی گئی اصلاحات کا حصہ ہے،
جس کے تحت پنجاب حکومت نے اب تک پانچ مخصوص فورسز قائم کی ہیں:
1. وائلڈ لائف فورس
2. ماحولیاتی فورس
3. فاریسٹ فورس
4. پیرا فورس
5. اور اب "کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF)
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تقریب کے دوران CNF کو باقاعدہ پرچم دیا اور افسران سے حلف بھی لیا۔
انہوں نے کہا:
یہ صرف ایک ادارہ نہیں، بلکہ ایک اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے۔
فورس کی تربیت جدید انداز میں کی گئی ہے تاکہ وہ انٹیلیجنس بیسڈ، ہائی امپیکٹ اور پروفیشنل آپریشنز کر کے منشیات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
اب تک CNF میں 866 اہلکار بھرتی کیے جا چکے ہیں،
اور پنجاب کے ہر ڈویژن میں اس کے دفاتر قائم کر دیے گئے ہیں،
تاکہ ہر علاقے میں اس کی رسائی اور عمل دخل موجود ہو۔
یہ قدم نہ صرف ایک نئے نظام کی بنیاد ہے، بلکہ آنے والے وقت میں دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال بھی بنے گا۔