Al Islah Islamic Center

Al Islah Islamic Center ایک دینی، تعلیمی، اصلاحی ورفاہی ادارہ

نبی ﷺ نے فرمایا جب تم ذوالحجہ کا چاند دیکھو اور تم میں سے کوئی قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں...
27/05/2025

نبی ﷺ نے فرمایا
جب تم ذوالحجہ کا چاند دیکھو اور تم میں سے کوئی قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو کاٹنے سے باز رہے
صحیح مسلم : 1977

🕌 آج کی حدیث  | 🔖 آج کا کیلینڈر | جمعۃ | 20 دسمبر 2024 | 17 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖🛑 کمزوروں کی مدد رزق میں اضافے کا سببنبی...
20/12/2024

🕌 آج کی حدیث | 🔖 آج کا کیلینڈر | جمعۃ | 20 دسمبر 2024 | 17 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖

🛑 کمزوروں کی مدد رزق میں اضافے کا سبب

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

هَلْ تُنْصَرُونَ وَتُرْزَقُونَ إِلَّا بِضُعَفَائِكُمْ۔ (صحيح البخاری: 2896)
تمہاری جو مدد کی جاتی ہے اور تمہیں جو رزق دیا جاتا ہے وہ تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ سے ہے۔

🕌 آج کی آیت  | 🔖 آج کا کیلینڈر | جمعۃ | 20 دسمبر 2024 | 17 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖🛑 بچ جاؤ رب کی پکڑ سےإِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ...
20/12/2024

🕌 آج کی آیت | 🔖 آج کا کیلینڈر | جمعۃ | 20 دسمبر 2024 | 17 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖

🛑 بچ جاؤ رب کی پکڑ سے

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ۔ (البروج: 12)
بےشک تیرے رب کی پکڑ یقیناً بہت سخت ہے۔

جب تین صحابہ جنگ سے پیچھے رہ گئے تھے | سچ بولنے کا ایک ایسا واقعہ جس سے راب راضی ہوگیا | کلپس اور شارٹس | اصلاح میڈیانوٹ...
19/12/2024

جب تین صحابہ جنگ سے پیچھے رہ گئے تھے | سچ بولنے کا ایک ایسا واقعہ جس سے راب راضی ہوگیا | کلپس اور شارٹس | اصلاح میڈیا

نوٹ: ویڈیو لنک کمنٹ باکس میں دے دیا گیا ہے۔

🕌 آج کی حدیث  | 🔖 آج کا کیلینڈر | جمعرات | 19 دسمبر 2024 | 16 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖🛑 یاد رکھو! شہنشاہ نام رکھنا حرام ہےرس...
19/12/2024

🕌 آج کی حدیث | 🔖 آج کا کیلینڈر | جمعرات | 19 دسمبر 2024 | 16 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖

🛑 یاد رکھو! شہنشاہ نام رکھنا حرام ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

أَغْيَظُ رَجُلٍ عَلَى اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَخْبَثُهُ وَأَغْيَظُهُ عَلَيْهِ رَجُلٍ كَانَ يُسَمَّى مَلِكَ الْأَمْلَاكِ لَا مَلِكَ إِلَّا اللهُ۔ (صحیح البخاری: 6205، صحيح مسلم: 2143، واللفظ لہ)
قیامت والے دن اللہ کے نزدیک سب سے مبغوض آدمی اور سب سے خبیث فرد، جس پر وہ سب سے زیادہ ناراض ہوگا، وہ آدمی ہے جس کا نام شہنشاہ رکھا گیا ہوگا اللہ کے سوا کوئی شہنشاہ نہیں ہے۔

🕌 آج کی آیت  | 🔖 آج کا کیلینڈر | جمعرات | 19 دسمبر 2024 | 16 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖🛑 رحمان کے بندے تو ایسے ہوتے ہیںوَالَّذ...
19/12/2024

🕌 آج کی آیت | 🔖 آج کا کیلینڈر | جمعرات | 19 دسمبر 2024 | 16 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖

🛑 رحمان کے بندے تو ایسے ہوتے ہیں

وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا۔ (الفرقان: 72)
اور وہ (عباد الرحمن) جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب بےہودہ کام کے پاس سے گزرتے ہیں تو شرافت سے گزر جاتے ہیں۔

🕌 آج کی حدیث  | 🔖 آج کا کیلینڈر | بدھ | 18 دسمبر 2024 | 15 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖🛑 عمل ایسا کہ دو بڑے پہاڑوں جیسا ثوابرسول...
18/12/2024

🕌 آج کی حدیث | 🔖 آج کا کیلینڈر | بدھ | 18 دسمبر 2024 | 15 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖

🛑 عمل ایسا کہ دو بڑے پہاڑوں جیسا ثواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ شَهِدَ الجَنَازَةَ حَتَّى يُصَلِّيَ، فَلَهُ قِيرَاطٌ وَمَنْ شَهِدَ حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ قِيلَ: وَمَا القِيرَاطَانِ؟ قَالَ: مِثْلُ الجَبَلَيْنِ العَظِيمَيْنِ۔ (صحيح البخاری: 1325، صحیح مسلم: 945)
جو شخص جنازے میں شریک ہوا یہاں تک کہ نمازجنازہ پڑھا تو اس کے لیے ایک قیراط کا ثواب ہے اور جو جنازے میں اس کے دفن ہونے تک شریک رہا اسے دو قیراط ثواب ملتا ہے کہا گیا: یہ دو قیراط کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو بڑے بڑے پہاڑوں کی مانند ہیں۔

🕌 آج کی آیت  | 🔖 آج کا کیلینڈر | بدھ | 18 دسمبر 2024 | 15 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖🛑 جب اپنی فکر میں سب کچھ بھلا دیا جائے گاف...
18/12/2024

🕌 آج کی آیت | 🔖 آج کا کیلینڈر | بدھ | 18 دسمبر 2024 | 15 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖

🛑 جب اپنی فکر میں سب کچھ بھلا دیا جائے گا

فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ۔ (عبس: 33 - 37)
پس جب کانوں کو بہرا کرنے والی (قیامت) آ جائے گی، اس دن آدمی اپنے بھائی سے اور اپنی ماں سے اور اپنے باپ سے اور اپنی بیوی سے اور اپنی اولاد سے بھاگے گا۔ ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بےپرواہ بنا دے گی۔

کیا  نبیﷺ کی بیویاں اہل بیت میں شامل ہیں؟نوٹ: ویڈیو لنک کمنٹ باکس میں دے دیا گیا ہے۔
17/12/2024

کیا نبیﷺ کی بیویاں اہل بیت میں شامل ہیں؟
نوٹ:
ویڈیو لنک کمنٹ باکس میں دے دیا گیا ہے۔

صحابہ کرام  رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں عقیدہ اہل سنتنوٹ: ویڈیو لنک کمنٹ باکس میں دے دیا گیا ہے۔
17/12/2024

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں عقیدہ اہل سنت
نوٹ:
ویڈیو لنک کمنٹ باکس میں دے دیا گیا ہے۔

جھوٹ ایک معاشرتی و اخلاقی ناسور  | خطبہ جمعہ | خطبہ نمبر 108 | 13 دسمبر 2024 | اصلاح میڈیانوٹ:ویڈیو لنک کمنٹ باکس میں دی...
17/12/2024

جھوٹ ایک معاشرتی و اخلاقی ناسور | خطبہ جمعہ | خطبہ نمبر 108 | 13 دسمبر 2024 | اصلاح میڈیا
نوٹ:
ویڈیو لنک کمنٹ باکس میں دیا گیا ہے۔

🕌 آج کی حدیث  | 🔖 آج کا کیلینڈر | منگل | 17 دسمبر 2024 | 14 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖🛑 اب فیصلہ آپ خود کریںرسول اللہ صلی اللہ...
17/12/2024

🕌 آج کی حدیث | 🔖 آج کا کیلینڈر | منگل | 17 دسمبر 2024 | 14 جمادی الآخرۃ 1446ھ 🔖

🛑 اب فیصلہ آپ خود کریں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلَالَةٍ كَانَ عَلَيْهِ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ آثَامِهِمْ شَيْئًا۔ (صحيح مسلم : 2674)
جس نے ہدایت کی طرف دعوت دی اس کے لیے اس کی پیروی کرنے والوں کے برابر اجر ہوگا، یہ چیز اس کے اجر میں کچھ کمی نہیں کرے گی اور جو ضلالت اور گمراہی کی طرف بلاتا ہے اس پر اتنا گناہ ہوگا، جتنا گناہ اس کی پیروی کرنے والوں پر ہوگا اور اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

Address

Al Islah Islamic Center, Street No: 01, Royal Avenue, Near New Sabzi Mandi
Sargodha
40100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Islah Islamic Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Islah Islamic Center:

Share