29/03/2026
لیجیے آخر کار بلی تھیلے سے باہر آگئی۔۔۔۔
ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی سربراہی میں طے پانے والے معاہدے کا مصدقہ عکس سامنے آگیا۔برادر اسلامی ملک کی رعایت رکھتے ہوئے معاہدہ فارسی و اردو کی آمیزش سے تیار کیا گیا ہے۔
ہمارا خیال فاسد ہے کہ سردست بلاد حرمین میں موجود برادرم Abdul Rasheed اس مسودے کی تبییض و تسوید کیلئے ہی بلوائے گئے ہیں جن کی معاونت قطر سے Atif Hashmi کر رہے ہیں۔
میثاق کی عبارت کی تنقیح مزید سے یہ بات عیاں ہے کہ اس معاہدہ کی عبارت مولوی محمد زبیر و مولوی انوار حیدر نے نہایت عجلت میں تیار کی ہے جسے امیر جماعت Suhail AllahDaad Korotana نے گڑھا موڑ پرنٹنگ پریس میلسی سے زر کثیر صرف کر کے اپنی نگرانی میں شائع کروایا ہے۔پروف ریڈنگ کے فرائض جناب باوا ٹنڈوآدمی محمد فیصل شہزاد نے Sanaullah Khan Ahsan کے ہمراہ احسن طور پر ادا کیے ہیں۔
احباب اس معاہدے کو دیکھ کر ان مزید افراد کی نشاندہی کرسکتے ہیں جو اس کارخیر میں شریک جرم معلوم ہوتے ہیں 🙂