Arshad Mahmood Arshad

Arshad Mahmood Arshad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arshad Mahmood Arshad, Digital creator, Sargodha.

Poet • Author • Founder of Pazirai
📚 Author of 5 published poetry collections 📖 Editor of 4 published poetry anthologies 🎙️ Presenting soulful Urdu Ghazals through AI 🌿 Promoting Urdu literature, contemporary poetry & emerging poets
"Where Poetry Find

13/09/2026

غزل

کتنی شدت سے کپکپائے ہونٹ
اُس نے ہونٹوں سے جب ملائے ہونٹ
kitni shidat say kapkapaay hont
us ney hontoon say jab milaay hont

میں نے چاہت کی بات چھیڑی تھی
دھیرے دھیرے سے مسکرائے ہونٹ
main ney chahat ki baat chaedi thi
dheray dheray say muskuraay hont
خوشبو آتی ھےاُس کی باتوں سے
رب نے کلیوں سے ہیں بنائے ہونٹ
khushbu aati hy us ki batoon say
RAB ney kaliyoon say hain banaay hont
نام غیروں کا جب بھی لیتے ہیں
لگنے لگتے ہیں پھر پرائے ہونٹ
Naam ghaeron ka jab bhe laytay hain
lagnay lagtay hain phir paraay hont

میرا تشنہ بدن کرو جل تھل
تم تو رکھتے ہو آبنائے ہونٹ
maera teshna badan karo jal thal
tum to rakhtay ho aab'na'ay hont

درد کروٹ بدلنے والا ہے
تب ہیں دانتوں میں یوں دبائے ہونٹ
dard karwat bdalnay wala hy
tab hain dantoon main yun dabaay hont
یاد آیا مجھے وہ جب ارشدؔ
میں نے پھولوں سے جا لگائے ہونٹ
yad aaya mujhay wo jab Arshad
main ney pholoon say ja lagaay hont

Arshad Mahmood Arshad

ارشد محمود ارشد

12/09/2026

جب سے دیکھی ہیں دلنشیں آنکھیں
ارشد محمود ارشد

غزل وفورِ شوق میں ہر بار جھوٹ بولتا ہے میں جانتا ہوں مرا یار جھوٹ بولتا ہےکسی کے ساتھ ہیں یکجا ضرورتیں اُس کیجو بن کے می...
12/09/2026

غزل

وفورِ شوق میں ہر بار جھوٹ بولتا ہے
میں جانتا ہوں مرا یار جھوٹ بولتا ہے

کسی کے ساتھ ہیں یکجا ضرورتیں اُس کی
جو بن کے میرا طلب گار جھوٹ بولتا ہے

ہزار خامیاں اُس میں، یہی ہے اک خوبی
کہ بولتا ہے لگاتار جھوٹ بولتا ہے

تمہاری آنکھ ہی دیتی نہیں ہے ساتھ میاں
ہمیشہ یار تو بےکار جھوٹ بولتا ہے

یہاں تو جھوٹ تواتر سے بولے جاتے ہیں
وہ ایک شخص تو دو چار جھوٹ بولتا ہے

یہ میرے پاؤں کے چھالے اسے دکھائے کوئی
جو کہہ رہا ہے قلم کار جھوٹ بولتا ہے

میں جیت جاؤں گا اس بار دیکھنا ارشد
جواری ہار کے ہر بار جھوٹ بولتا ہے

ارشد محمود ارشد

وفورِ شوق میں ہر بار جھوٹ بولتا ہے میں جانتا ہوں مرا یار جھوٹ بولتا ہےارشد محمود ارشد  ゚
11/09/2026

وفورِ شوق میں ہر بار جھوٹ بولتا ہے
میں جانتا ہوں مرا یار جھوٹ بولتا ہے

ارشد محمود ارشد

آؤ  کچھ  کام  ادھورے  ہیں  مکمل   کر  لیں ختم یہ وقت کی مہلت بھی تو ہو سکتی ہے ارشد محمود ارشد
09/09/2026

آؤ کچھ کام ادھورے ہیں مکمل کر لیں
ختم یہ وقت کی مہلت بھی تو ہو سکتی ہے

ارشد محمود ارشد

غزل ہوا کے گیسو سنوارنے سے بھی کچھ نہ بدلااندھیری شب کو گزارنے سے بھی کچھ نہ بدلامیں اس تذبذب میں ہاتھ باندھے کھڑا ہوا ہ...
08/09/2026

غزل

ہوا کے گیسو سنوارنے سے بھی کچھ نہ بدلا
اندھیری شب کو گزارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

میں اس تذبذب میں ہاتھ باندھے کھڑا ہوا ہوں
اگر خدا کو پکارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

یہ کار الفت بھی خود فریبی نہیں تو کیا ہے
یہاں اناؤں کو مارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

کسی نے کاندھے پہ ہاتھ رکھا تو رو دیا میں
پہ بوجھ دل کا اتارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

میں اس فریبی سے جیت جاتا تو کیا برا تھا
کہ جیتی بازی کو ہارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

وہ ایک لقمہ حٓلق سے نیچے نہیں اترتا
کہ اشتہائیں ابھارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

بدن تو شل تھا مسافتوں کی تھکن سے ارشد
تو پاؤں شب بھر پسارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

ارشد محمود راشد

کسی نے کاندھے پہ ہاتھ رکھا تو رو دیا میںپہ بوجھ دل کا اتارنے سے بھی کچھ نہ بدلاارشد محمود ارشد  ゚
08/09/2026

کسی نے کاندھے پہ ہاتھ رکھا تو رو دیا میں
پہ بوجھ دل کا اتارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

ارشد محمود ارشد

میں اس فریبی سے جیت جاتا تو کیا برا تھاکہ جیتی بازی کو ہارنے سے بھی کچھ نہ بدلاارشد محمود ارشد
08/09/2026

میں اس فریبی سے جیت جاتا تو کیا برا تھا
کہ جیتی بازی کو ہارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

ارشد محمود ارشد

یہ کار الفت بھی خود فریبی نہیں تو کیا ہے یہاں اناؤں کو مارنے سے بھی کچھ نہ بدلاارشد محمود ارشد  ゚viralシ
08/09/2026

یہ کار الفت بھی خود فریبی نہیں تو کیا ہے
یہاں اناؤں کو مارنے سے بھی کچھ نہ بدلا
ارشد محمود ارشد
゚viralシ

میں اس تذبذب میں ہاتھ باندھے کھڑا ہوا ہوںاگر خدا کو  پکارنے سے بھی کچھ نہ بدلاارشد محمود ارشد
07/09/2026

میں اس تذبذب میں ہاتھ باندھے کھڑا ہوا ہوں
اگر خدا کو پکارنے سے بھی کچھ نہ بدلا

ارشد محمود ارشد

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arshad Mahmood Arshad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arshad Mahmood Arshad:

Shortcuts

Share