Ammu vibes

Ammu vibes تمام حبس مرے نام کر گیا کوئی
رُتوں کو اپنے لئے سازگار کرتے ہوئے

پھر وہی میں ہوں وہی عید وہی تنہائیکام آئی نہ مرے شوخ لباسی میری میرے حصے میں کوئی شے نہیں پوری آتی بانٹ لیتا ہے کوئی اور...
01/04/2025

پھر وہی میں ہوں وہی عید وہی تنہائی
کام آئی نہ مرے شوخ لباسی میری

میرے حصے میں کوئی شے نہیں پوری آتی
بانٹ لیتا ہے کوئی اور اداسی میری
゚viralfbreelsfypシ゚viral










30/03/2025

وہ پسند آنے ہی والا تھا کہ
اُس نے بسکٹ کھول کر کریم چاٹنا شروع کر دی 🙂

Mere followers to hain nhi 😐
Lekin fir v FB walon ko Eid Mubarak 🤗💓

آنکھوں سے خواب دل سے تمنا تمام شد تم کیا گئے کہ شوق نظارہ تمام شد ..کل تیرے تشنگاں سے یہ کیا معجزہ ہوا دریا پہ ہونٹ رک...
25/03/2025

آنکھوں سے خواب دل سے تمنا تمام شد
تم کیا گئے کہ شوق نظارہ تمام شد ..
کل تیرے تشنگاں سے یہ کیا معجزہ ہوا
دریا پہ ہونٹ رکھے تو دریا تمام شد ..
اک یاد یار ہی تو پس انداز ہے حسنؔ
ورنہ وہ کار عشق تو کب کا تمام شد..
حسن عباس رضا..









تُو تو اس واسطے مجھ سے رہا اکتایا ہوامیں میسر ہوں تمہیں رابطے میں آسانی ہے🍁تُو جو بولے تو ہر اک حرف کے سو معنی ہیںتُو نہ...
24/03/2025

تُو تو اس واسطے مجھ سے رہا اکتایا ہوا
میں میسر ہوں تمہیں رابطے میں آسانی ہے🍁

تُو جو بولے تو ہر اک حرف کے سو معنی ہیں
تُو نہ بولے تو ہر اک لفظ ہی بے معنی ہے

جاں کا کیا ہے بھلے تُو دیکھے مجھے نہ دیکھے
اک طرف آنی ہے اور دوجی طرف جانی ہے 🥀

تم ہو اک جھیل کے پانی کی طرح روشن اور
میں ہوں صحرا مرے چاروں طرف ویرانی ہے

تُو رہے دور تو میں خود سے رہوں سہما سا
تُو جو ہو پاس تو ہر موج میں طغیانی ہے✨

یہ اذیت بھی بھلا کم ہے کہ تیرے ہوتے
میں کسی اور سے بولوں کہ پریشانی ہے💔
۔۔۔
ن۔م







ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجئے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے...اُن سے نظریں کیا ملیں روشن فضائیں ہو گئیں...
22/03/2025

ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے
عشق کیجئے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے...
اُن سے نظریں کیا ملیں روشن فضائیں ہو گئیں
آج جانا پیار کی جادوگری کیا چیز ہے...
بکھری زُلفوں نے سکھائی موسموں کو شاعری
جُھکتی آنکھوں نے بتایا مے کشی کیا چیز ہے...
ہم لبوں سے کہہ نہ پائے اُن سے حال دل کبھی
اور وہ سمجھے نہیں یہ خاموشی کیا چیز ہے...
ندا فاضلی






قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتاروہم لوگ محبت کی کہانی میں مرے ہیںاعجاز توکل
21/03/2025

قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتارو
ہم لوگ محبت کی کہانی میں مرے ہیں

اعجاز توکل

نئے چراغ جلاتے ہوئے خبر تھی ہمیںہوا نے ہم سے رعایت ذرا نہیں کرنیسعید راجہ
21/03/2025

نئے چراغ جلاتے ہوئے خبر تھی ہمیں
ہوا نے ہم سے رعایت ذرا نہیں کرنی

سعید راجہ


Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ammu vibes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share