Times of Sargodha

Times of Sargodha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Times of Sargodha, News & Media Website, Sargodha.

Times of Sargodha is an independent, Unbiased, Accurate, and Credible Digital Media Publications, Which has Been Creating Positive impact in Society By Telling The Stories Of People, by People And for the People.

19/09/2026

سرگودھا/موبائل فون ٹرسٹ پلازہ کے قریب ملزمان کی فائرنگ باپ اور بیٹا شدید زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،زرائع

19/09/2026

سرگودھا ڈرامے باز قوم کے کرتوت ملاحظہ فرمائیں کچھ دیر قبل کچہری بازار شاہین چوک کے قریب ترین رفتار گاڑی نے ڈیوائڈر پر پڑے بجلی ٹرانسفارمر کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں کچھ ٹرانسفارمر میں سے تیل لیک ہونا شروع ہوگیا تو لوگ بوتلیں لے کر پہنچ گئے اور مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے لگے
اگر خدانخواستہ یہاں پر کوئی بڑا حادثہ رونما ہو جائے تو اسے واپڈا اور انتظامیہ کی غلطی کہا جائے گا ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

19/09/2026

سرگودھا: وکلا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے حل

سرگودھا: معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور ڈی سی حسین احمد رضا چوہدری کی کاوشوں سے معاملہ نمٹا دیا گیا

سرگودھا: فریقین کا ایک دوسرے کے مؤقف کا احترام، ناخوشگوار واقعہ پر افسوس کا اظہار

سرگودھا: وکلا اور فوڈ اتھارٹی نے آئندہ باہمی تعاون اور احترام کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کر لیا

سرگودھا: فوڈ اتھارٹی کی خواتین فیلڈ اسٹاف کے ساتھ پیرا فورس تعینات کی جائے گی، سلمیٰ بٹ

سرگودھا: فیلڈ آپریشنز کی شفافیت اور تحفظ کے لیے باڈی کیم متعارف کرانے کا اعلان

سرگودھا: شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے خوشگوار ماحول برقرار رکھنے پر اتفاق۔

19/09/2026

سرگودھا میں اربوں روپے کی خطیر رقم لگا کر دل کے مریضوں کیلئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تو بنا دیا گیا ھے مگر مریضوں اور انکے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ھے
مریضوں کے لواحقین شدید گرمی اور دھوپ میں باہر فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ❤️🏥

سرگودھا تحصیل کوٹ مومن تھانہ میلہ کے علاقہ بھابھڑہ میں مبینہ طور پر شہری کا گردہ نکال لیا گیا ملزمان تین روز قبل نوجوان ...
19/09/2026

سرگودھا تحصیل کوٹ مومن تھانہ میلہ کے علاقہ بھابھڑہ میں مبینہ طور پر شہری کا گردہ نکال لیا گیا ملزمان تین روز قبل نوجوان کو ڈیرہ سے اغواء کر کے گجرات لے گئے جہاں مبینہ طور پر گردہ نکال کر بھابھڑہ میانی پل پر چھوڑ کر فرار ہو گئے

متاثرہ نوجوان کی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا والد غم سے نڈھال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملزمان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا

ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے متاثرہ نوجوان کے والد کی ٹائمز آف سرگودھا سے گفتگو
#احتساب

18/09/2026

سرگودھا ڈسٹرکٹ بار اور فوڈ اتھارٹی کے درمیان۔محاز آرائی میں بڑھتی شدت سے کیا نتائج نکلیں گے

طاقتورں کی پنجہ۔ازمائی سے کیا عام آدمی کو ریلیف ملے گا چالان ازم جرمانے سے کیا اصلاح ممکن ہے

وکلا کیا اس مہم کو اپنی ذات تک ہی محدود رکھیں گے یا اسے ایک تحریک کی شکل دی جا سکتی ہے ۔۔۔ خصوصی تجزیہ پیش خدمت ہے ۔۔

18/09/2026

سرگودھا ڈسٹرکٹ بار صدر ملک رمیض سلطان فروکہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مابین تنازعہ سئنیر بزرگ ایڈووکیٹ نصیر احمد چیمہ کی وکلاء کے خلاف درج FIR پر گفتگو

18/09/2026

سرگودھا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی آمنے سامنے آگئے ،

ہمارے صدر بار کیخلاف مقدمہ کیوں درج ہوا وکلاء سراپہ احتجاج بن گئے، ڈی پی او چوک تک احتجاجی ریلی، فوڈ اتھارٹی کیخلاف نعرہ بازی

17/09/2026

سرگودھا ڈسٹرکٹ بار کے صدر رمیض فاروقہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کے درمیان حالیہ تنازعہ کے تناظر میں صدر بار کا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے جس میں ان کا موقف پیش کیا گیا ہے

سوال بہت اہم ہے کہ بار کے صدر مشتعل کیوں ہوئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا ہے کہ معاملہ صرف ایک وکیل کا ہے یا پورے سماج کا ہے جہاں کچھ بھی خالص دستیاب نہیں ہے اس کا زمہ دار کون ہے یہ معاملہ ۔کہاں جا کر رکے گا ؟
#احتساب

17/09/2026

سرگودھا: استقلال آباد کالونی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم ایک بیکری کے معائنے کے لیے پہنچی جہاں دورانِ چیکنگ دکاندار اور فوڈ اتھارٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ بعد ازاں دکاندار کی جانب سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا ملک رمیض فاروقہ کو موقع پر بلایا گیا۔

واقعے کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم اور صدر بار کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ اور تلخ کلامی ہوئی، جس کی ویڈیوز محکمہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

اس معاملے پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک رمیض فاروقہ کا موقف جاننے کے لیے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ اگر وہ اپنا مؤقف فراہم کرتے ہیں تو اسے بھی خبر میں شامل کر دیا جائے گا۔

Address

Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times of Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share