
31/08/2025
بریکنگ نیوز
پاکستان،تاجکستان ، بھارت اور افغانستان کے وسیع علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی،
صوابی (یکم ستمبر 2025) – آج رات 12 بجکر 17 منٹ پر پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کئی علاقوں میں زمینی زلرزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے علاقے ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں بتایا جا رہا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے کئی شہروں سمیت بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور شمالی ریاستوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل اور متعدد دیگر شہروں میں بھی عمارتیں ہلتی ہوئی محسوس ہوئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کی جان و مال کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔ (آمین)