27/03/2026
ساولڈھیر مردان امن جرگہ کی تاریخی کامیابی
تھانہ جبر کی حدود ساولڈھیر میں ایک سال قبل پیش آنے والے دلخراش قتل کے واقعے پر بالآخر صلح کی فضا قائم ہو گئی، جہاں ساولڈھیر امن جرگہ کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں فریقین کے درمیان باقاعدہ راضی نامہ طے پا گیا۔ یہ پیش رفت علاقے میں امن، بھائی چارے اور روایتی اقدار کی بحالی کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آئی ہے۔
جرگہ مشران نے نہایت دانشمندی، بردباری اور مسلسل کوششوں سے فریقین کو ایک میز پر بٹھایا۔ فریق اول شاجہان ساکن ساولڈھیر اور فریق دوم گل نواس کے درمیان ہونے والے اس جرگہ میں
مولانا عرفان اللہ، مولانا شاہزیب، ارشد شموزئی، چیئرمین زاکر خان، سرتاج خان، مولانا حافظ محمد علی ربانی سمیت دیگر معتبر عمائدین نے کلیدی کردار ادا کیا۔
گلبہار جمالگڑھی میں منعقدہ راضی نامہ تقریب نہایت پروقار ماحول میں انجام پائی، جہاں دونوں فریقین کے علاوہ علاقہ عمائدین، علما کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب جرگہ مشران نے دونوں فریقین کو بغلگیر کروایا اور قرآن پاک پر حلف لے کر ہمیشہ کے لیے رنجشوں کو ختم کرنے کا عہد کیا گیا۔ Sawal Dher