Burkee News Channel

Burkee News Channel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Burkee News Channel, Media/News Company, Sehna.

یہ پیج خالصتاً خبروں تبصروں حالات حاضرہ یعنی میڈیا پرپز کے لیے بنایا گیا ھے۔
ہر خبر ایمانداری، دیانتداری، ذمہ داری اور سمجھ داری
کے ساتھ
+923415155416 Whatsapp

04/07/2026

نماز جنازہ کل بروز اتوار دن 10 بجے کنڈر گلہ نندی چھنی کے مقام پر ادا کی جاے گی

04/07/2026

علان فوتگی
کنڈر گلہ چھنی ناڑ ،نماز جنازہ کا بعد میں علان ہو گا
انا للہ و انا الیہ راجعون
ریٹاریرڈ ڈی ای او کریم حسین کی ہمشیرہ ۔ صوبیدار محمد سلیم کی پھوپھی و ساس ، چیف محبوب ۔عبدالحمید ، حبیب الرحمن،صوبیدار عبدالرحمن ،ماسٹر نزیر کی پھوپھی صاحبہ تھانیدار حبیب کی ممانی اور میری خالہ آج داعی اجل کو لبیک کہے گئی ہیں ۔ اللہ خالہ جان کی مغفرت فرمائے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں عوام کو پورے 1 روپے 97 پیسے کا تاریخی ریلیف دے کر حکومت نے معاشی تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا...
04/07/2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں عوام کو پورے 1 روپے 97 پیسے کا تاریخی ریلیف دے کر حکومت نے معاشی تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا۔
🎉 عوام خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے، ڈھول بجنے لگے اور جشن کا سماں بن گیا۔
🍬 شہروں میں مٹھائیاں تقسیم ہوئیں، جبکہ بعض افراد نے دو روپے کا سکہ فریم کروا کر یادگار بنانے کا اعلان کر دیا۔
🤲 خواتین نے گھروں میں شکرانے کے نوافل ادا کیے۔
👦 بچوں نے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب پیٹرول کی بچت سے شاید ایک اضافی ٹافی بھی نصیب ہو جائے۔
🏆 معاشی ماہرین بھی حیران ہیں کہ اتنا "بڑا" ریلیف آخر ایک ہی بار میں کیسے دے دیا گیا!
"صرف 1 روپے 97 پیسے... ایسا تاریخی ریلیف جسے آنے والی نسلیں شاید نصاب میں پڑھیں!" 😄

30/06/2026

شوکت نواز میر کو دھیرکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ شوکت نواز دھیرکوٹ میں قیام پذیر تھے اور مخبری پر انہیں وہاں سے گرفتار کیا گیا۔

رحیم کے نام سے کسی نے فیک آٸی ڈی بناٸی ھے ۔اس سے رحیم کا کوٸی لینا دینا ۔ اس پر کسی قسم کی پوسٹ شیر ھو اس کا میں ذمیدار ...
29/06/2026

رحیم کے نام سے کسی نے فیک آٸی ڈی بناٸی ھے ۔اس سے رحیم کا کوٸی لینا دینا ۔ اس پر کسی قسم کی پوسٹ شیر ھو اس کا میں ذمیدار نھیں ھوں گا ۔ اور شاھد یہ کسی سے رقم بھی مانگ سکتا ھے لہذا سب سے گزارش ھے کسی کو رقم وغیرہ نھیں دینی ۔

29/06/2026

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرنے نظر ثانی میزانیہ 2025-26اور تخمینہ میزانیہ 2026-27 آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا۔ نظر ثانی میزانیہ2025-26کی کل لاگت 2کھرب62ارب 16کروڑ 54لاکھ روپے جبکہ تخمینہ میزانیہ 2026-27کا کل حجم 2کھرب 86ارب روپے ہے۔پیر کے روز آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری قاسم مجیدنے نظرثانی میزانیہ 2025-26 اور تخمینہ میزانیہ 2026-27ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال2026-27کے لئے مجموعی وصولیوں / آمدن اور اخراجات کا تخمینہ 2کھرب50ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 36ارب روپے لگایا گیا ہے۔ وصولیوں / آمدن کی مد میں محکمہ ان لینڈ ریونیو سے75ارب20کروڑ روپے،لینڈ ریکارڈ اینڈ سیٹلمنٹ سے13کروڑ 25لاکھ روپے،سٹیمپس سے45کروڑ94لاکھ77ہزارروپے،اے جے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی5کروڑ55لاکھ روپے،آرمڈ سروسز بورڈ4کروڑروپے،لاء اینڈ آرڈر (ایڈ منسٹریشن آف جسٹس) 30کروڑ9لاکھ روپے،داخلہ (پولیس) 46کروڑ روپے،جیل خانہ جات27لاکھ50ہزار روپے،کمیونیکیشن اینڈ روکس 56کروڑ4لاکھ روپے،تعلیم26کروڑ96لاکھ روپے،صحت 23کروڑ3لاکھ 12ہزار روپے،خوراک 82کروڑ30لاکھ روپے،زراعت88لاکھ روپے،جنگلی حیات /فشریز 9کروڑ20لاکھ روپے،لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ4کروڑ24لاکھ روپے،جنگلات46کروڑ34لاکھ روپے،بجلی/برقیات18ارب50کروڑ روپے،پرنٹنگ پریس 87کروڑ6لاکھ روپے،انڈسٹریز4کروڑ96لاکھ50ہزار روپے،لیبر50لاکھ روپے،ابریشم43لاکھ 50ہزار روپے، معدنیات08کروڑ62لاکھ روپے،سیاحت01کروڑ24لاکھ روپے،سماجی بہبود 11لاکھ روپے،مذہبی امور 07کروڑ90لاکھ روپے،متفرق02ارب 23کروڑ36لاکھ61ہزار روپے،فیڈرل ویری ایبل گرانٹ 1کھرب46ارب روپے،واٹر یوزج چارجز02ارب روپے،لون اینڈ ایڈوانسز01ارب80کروڑ روپے موصول ہونے کا تخمینہ ہے اس طرح کل آمدن کا تخمینہ 02کھرب 50ارب روپے لگایا گیا ہے۔
مالی سال2026-27کے لیے مختلف محکمہ جات کے لیے اخراجات کا تخمینہ جنرل ایڈمنسٹریشن کیلئے 09ارب64کروڑ88لاکھ روپے،بورڈ آف ریونیوکیلئے02ارب26کروڑ21لاکھ روپے،سٹیمپس کیلئے 4کروڑ89لاکھ روپے،لینڈریکارڈ اینڈ سیٹلمنٹ06کروڑ 66لاکھ روپے،ریلیف و بحالیات03ارب 45کروڑ03لاکھ روپے،پنشن53ارب 50کروڑ روپے،تعلقات عامہ 44کروڑ32لاکھ روپے،عدلیہ04ارب 35کروڑ 50لاکھ روپے،داخلہ/ پولیس13ارب 20کروڑ54لاکھ روپے،جیلخانہ جات52کروڑ01لاکھ روپے،شہری دفاع57کروڑ79لاکھ روپے، آرمڈ سروسز بورڈ14کروڑ13لاکھ روپے،مواصلات و تعمیرات عامہ07ارب7کروڑ26لاکھ روپے،تعلیم 57ارب27کروڑ51لاکھ روپے،صحت کے شعبہ کیلئے25ارب80کروڑ90لاکھ روپے،سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر و ٹرانسپورٹ23کروڑ62لاکھ روپے،مذہبی امور38کروڑ32لاکھ روپے،سماجی بہبود و ترقی نسواں کیلئے 01ارب20کروڑ01لاکھ روپے،زراعت کیلئے 01ارب48کروڑ74لاکھ روپے، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ 01ارب 36کروڑ30لاکھ روپے،خوراک55کروڑ17لاکھ روپے، ریاستی تجارت 32ارب61کروڑ06لاکھ65ہزار روپے،جنگلات،وائلڈ لائف وفشریز02ارب50کروڑ55لاکھ روپے،کوآپریٹیو01کروڑ85لاکھ روپے،توانائی و آبی وسائل13ارب36کروڑ34لاکھ روپے،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی01ارب31کروڑ24لاکھ روپے،صنعت،لیبر ومعدنی وسائل 39کروڑ99لاکھ روپے،پرنٹنگ پریس18کروڑ46لاکھ روپے،ابریشم18کروڑ26لاکھ روپے،سیاحت وآثار قدیمہ20کروڑ11لاکھ روپے،متفرق (گرانٹس)10ارب62کروڑ34لاکھ35ہزار روپے، کیپیٹلاخراجات 05ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات کے لیے کل 2کھرب50ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مالی سال2026-27 میں ترقیاتی اخراجات برائے زراعت و لائیو سٹاک کے لیے 90کروڑ روپے،سول ڈیفنس/ سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کیلئے 10کروڑ روپے،ترقیاتی ادارہ جات19کروڑ روپے، تعلیم03ارب 30کروڑروپے،ماحولیات10کروڑ روپے،جنگلات واٹر شیڈ60کروڑ روپے،وائلڈ لائف وفشریز02کروڑ روپے،صحت عامہ04ارب 10کروڑ روپے، صنعت و معدنیات47کروڑ روپے،آزادجموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی14کروڑروپے، گورننس/ متفرق01ارب35کروڑ روپے،ٹرانسپورٹ15کروڑ روپے،انفارمیشن اینڈ میڈیا ڈویلپمنٹ09کروڑروپے،انفارمیشن ٹیکنالوجی55کروڑ روپے،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی03ارب20کروڑ روپے،فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ01ارب70کروڑ روپے، توانائی و آبی وسائل03ارب30کروڑ روپے،ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ78کروڑ روپے، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ09کروڑ روپے،سماجی بہبود وترقی نسواں 22کروڑ روپے،سپورٹس اینڈ یوتھ اینڈ کلچر35کروڑ روپے،سیاحت30کروڑ روپے،موصلات و تعمیرات14ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس طرح کل ترقیاتی اخراجات برائے مالی سال2026-27 کا تخمینہ36ارب روپے لگایا گیا ہے۔

26/06/2026

علان نماز جنازہ
سردار طاہر بسمل ایڈووکیٹ کی خوش دامن، دھیڑ والے خالد یونس کی چاچی ، سردارآزاد خان اور سردار خالد خان کی بہین ،کپٹن اشتیاق چھےچھن والے کی خالہ آج داعی اجل کو لبیک کہے گی ہیں إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ نماز جنازہ مورخہ 27جون بروز ہفتہ دن گیارہ بجے بڈلی سہنسہ کے مقام پر ادا کی جایے گی ۔

آزاد کشمیر پونچھ بلخصوص ضلع سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین۔ فوجی حاضر سروس و پنشنر جو  عوام ایکشن کمیٹی ...
25/06/2026

آزاد کشمیر پونچھ بلخصوص ضلع سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین۔ فوجی حاضر سروس و پنشنر جو عوام ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعلق ھے ان کے لیے حکومت آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ
جو جو دھرنے میں شامل ھے ان کے نام بما ولدیت و علاقہ لسٹیں شیر کی گی ہیں
آزاد کشمیر میں ریاست مخالف سرگرمیوں پر بڑا کریک ڈاؤن! کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے راولاکوٹ دھرنے اور سرگرمیوں میں معاونت پر متعدد سرکاری ملازمین معطل۔ حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجیوں کی تنخواہیں اور پنشن بند کرنے کے احکامات جاری۔

مظفرآباد/راولاکوٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ملک دشمن اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ کمشنر پونچھ ڈویژن، محکمہ اعلیٰ تعلیم، اور محکمہ برقیات کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ احکامات کے مطابق، کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے راولاکوٹ دھرنے اور دیگر غیر قانونی کارروائیوں میں مالی و نظریاتی معاونت فراہم کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کمشنر انتظامیہ پونچھ ڈویژن کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ مظفرآباد کو ارسال کیے گئے مراسلے میں، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کی رپورٹ کی روشنی میں متعدد ایسے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی نشان دہی کی گئی ہے جو کالعدم تنظیم JAAC کی مالی معاونت اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ حکومت نے ان حاضر سروس ملازمین کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کرتے ہوئے تنخواہوں کی بندش اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن فوری طور پر ضبط کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔
دوسری بڑی کارروائی میں، نظامت اعلیٰ تعلیم (کالجز) مظفرآباد کے حکم نامہ کے تحت، گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ملوٹ (ضلع باغ) کے نائب قاصد مسٹر وقاص گلزار کو ملازمت سے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پر آزاد جموں و کشمیر ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1977 کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ناظم تعلیم کالجز مظفرآباد ڈویژن، راجہ محمد فیاض خان کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے 15 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، دفتر چیف انجینئر برقیات پونچھ (راولاکوٹ) نے ہجیرہ آپریشن ڈویژن میں تعینات میٹر ریڈر مسٹر خواجہ ارشد کو فوری طور پر نوکری سے معطل کر دیا ہے۔ مذکورہ ملازم کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حالیہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور دھرنے میں براہِ راست ملوث پائے گئے، جس کے بعد آزاد جموں و کشمیر سول ملازمین رولز 1977 کے تحت ان کے خلاف یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
آزاد کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ سرکاری خزانے سے تنخواہیں اور مراعات حاصل کر کے ریاست کے خلاف کام کرنے والے ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ تمام اضلاع میں ملوث دیگر سرکاری ملازمین کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جا رہا ہے جن کے خلاف جلد سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شوکت نواز میر کا بڑا اعلان  تاجراں دا وير وزیراعظم فیلڈ مارشل کو مبارک باد کامیاب سفارت کاری کے ثمرات مل کر سمیٹیں گے، د...
24/06/2026

شوکت نواز میر کا بڑا اعلان تاجراں دا وير
وزیراعظم فیلڈ مارشل کو مبارک باد
کامیاب سفارت کاری کے ثمرات مل کر سمیٹیں گے، دشمن کو سازش کا موقع نہیں دیں گے: شوکت نواز میر کا مذاکرات کے لیے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی امریکہ و ایران جنگ کے خاتمے، امن مذاکرات کے آغاز پر حکومتِ پاکستان، وزیرِ اعظم پاکستان جناب شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ان کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور سفارتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی گئی ہیں۔

کمیٹی اس امر کو سراہتی ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی تنازعات کے پرامن حل، باہمی احترام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے خاتمے کی حمایت کی ہے۔ اسی تناظر میں ایران اور امریکہ کے درمیان امن و مفاہمت کی کسی بھی مثبت پیش رفت کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پائیدار امن، بین الاقوامی تعاون اور اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ کمیٹی امید کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان عالمی امن کے قیام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا یہ مؤقف ہے کہ اگر وزیرِ اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت عالمی سطح پر امن کے قیام اور بین الاقوامی تنازعات کے حل میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے، تو یقیناً وہ آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات اور حکومتِ آزاد کشمیر کے درمیان جاری مذاکراتی ڈیڈ لاک کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کمیٹی پُرامید ہے کہ قومی قیادت اپنی دانشمندانہ بصیرت اور مفاہمتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرے گی اور مذاکرات کے ذریعے ایسے قابلِ قبول اور پائیدار حل کی راہ ہموار کرے گی جو عوامی امنگوں، انصاف اور خطے کے استحکام کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ مسائل کا حل تصادم میں نہیں بلکہ بامعنی مذاکرات، باہمی احترام اور عوامی مفادات کو مقدم رکھنے میں مضمر ہے، اور اسی جذبے کے تحت حکومتِ پاکستان سے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ ہمارے دروازے مذاکرات، افہام و تفہیم اور بامعنی گفت و شنید کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ ایسے وقت میں جب حکومتِ پاکستان کی مضبوط، مؤثر اور نتیجہ خیز سفارت کاری کے نتیجے میں دنیا کو امن کی ایک نئی سحر میسر آئی ہے، ہم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اس روشنی کو ہمیشہ تابندہ اور منور دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس وقت جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا ڈھنکا بج رہا ہے اور پوری دنیا حکومت پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار کی گواہی دے رہی ہے، اس اہم وقت میں ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کو ان سفارتی کامیابیوں کو ڈی ٹریک کرنے کا کوئی موقع اور کوئی بھی راستہ نہیں ملے گا۔

ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ اس عظیم الشان کامیابی کے ثمرات اہلِ پاکستان اور اہلِ جموں و کشمیر مل کر سمیٹیں، باہمی اعتماد، ترقی اور خوشحالی کے نئے امکانات کو فروغ دیں، اور مستقبل میں ایسی منزلوں کی جانب پیش قدمی کریں جو پائیدار امن، استحکام اور عوامی فلاح کی ضامن ہوں۔

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوامی مسائل کے حل، انصاف کے قیام اور خطے کی ترقی کے لیے مذاکرات اور مفاہمت ہی بہترین راستہ ہیں، اور ہم ہر مثبت اور تعمیری پیش رفت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شوکت نواز میر
ممبر، مرکزی کور کمیٹی
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

21/06/2026

شملہ سے صوبے تک: بلاول صاحب ! یہ تدبیر نہیں، تدفین ہے

وہ چراغِ کشمیریات جس کی لو سے پیپلزپارٹی کبھی اقوامِ متحدہ کے منبر پر تاریخ کے سینے میں حرفِ حق تراشتی تھی، آج راکھ میں سسک رہا ہے۔ ایوانِ آزاد کشمیر میں کرسی کی کھنک ہے، کاز کی دھڑکن نہیں۔ جس زبان نے شملہ کے صحیفے پر خودارادیت کا مسلّمہ مقدمہ دو سرحدوں کے جھگڑے میں بدل دیا، جس دستِ سیاست نے گلگت سے سٹیٹ سبجیکٹ کا حصار توڑ کر دہلی کو پورے کشمیر کی شناخت نوچنے کا حیلہ تھما دیا، وہی زبان آج متناسب نمائندگی کے پردے میں آزاد کشمیر کی شناخت کا تیا پانچہ کرنے نکلی ہے۔ شب ہے کہ فطرت نہیں بدلتی۔

آپ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر پر اٹھی۔ سچ۔ مگر اسی بنیاد پر شملہ کی دیوار چنی گئی: حقِ خودارادیت کا آفاقی مقدمہ دو دارالحکومتوں کی میز پر سرحدی تنازع بنا دیا گیا۔ پھر آپ کے نانا نے گلگت سے سٹیٹ سبجیکٹ کی ڈھال ہٹائی۔ اسی رخنے سے دہلی اندر اترا اور مقبوضہ کشمیر سے سٹیٹ سبجیکٹ کا قفل توڑ دیا۔ پیپلزپارٹی نے حصار میں شگاف ڈالا، پھر دشمن کی یلغار پر مرثیہ بھی لکھا۔ کمال ہمدردی و محبت ہے۔

بلاول صاحب! آپ زخم پر مرہم رکھنے آئے، مگر نسخہ آئین کی شہ رگ چیرتا ہے۔ مہاجر نشستوں کی اصلاح حق، مگر متناسب نمائندگی؟ یہ بنیادوں میں بارود بھرنا ہے۔

آزاد کشمیر کی اسمبلی دو ستونوں پر قائم ہے: 33 دھرتی کے، 12 ہجرت کے۔ یہ 45 براہِ راست منتخب، میزانِ آئین میں ہم پلہ ہیں۔ ایک ستون دوسرے پر سایہ نہیں کر سکتا۔ براہِ راست کو بالواسطہ کرنا، نقشہ مٹا کر نیا ملک تراشنا ہے۔ اور یہ مہاجر عام نہیں: Citizenship Act 1951 کی شق 14-B نے انہیں مقصدِ کبریٰ کی آئینی زِرہ پہنائی ہے۔

اپنے گریبان میں جھانکیے: اگر اسلام آباد بھی آزاد کشمیر اور گلگت کو آئینی پیکر کا حصہ بنا لے، تو 5 اگست 2019 پر دہلی سے حجت کس زبان سے ہو گی؟ جب جرم اور دلیل ایک لباس پہن لیں، تو اخلاق کی سند خاک ہو جاتی ہے۔ کشمیر کا فیصلہ نہ آپ کا ایوان کرے گا، نہ ان کا۔ فیصلہ رائے شماری کرے گی، وہی عہد جو اقوامِ متحدہ کے منبر سے باندھا گیا تھا۔

تقسیم در تقسیم، اور قومی اسمبلی و سینیٹ کی نشستیں حل نہیں، گرہ در گرہ ہیں۔ یہ حقِ حاکمیت عطا کرنا نہیں، غصب کرنا ہے۔ شناخت کو جِلا دینا نہیں، مسخ کرنا ہے۔ یہ مسائل کا حل نہیں، الجھاؤ کا نیا روپ ہے۔ اب صوبائی کفن اوڑھا کر مسئلے کو دفن کرنے کی یہ بے چینی کیسی؟ یہ عجلت کس تحریر کا پیش خیمہ ہے؟

حقِ روزگار اور خودانحصاری کا درست راستہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانی، جنگل، معدنیات ، سیاحت المختصر وہاں کے وسائل پر وہاں کے لوگوں کو حقِ تصرف دیا جائے۔ خیرات کی نشستیں نہیں، اختیار کی کنجی دیجیے۔ جب مقامی ہاتھ کو اپنی زمین کے خزانے پر دسترس ہو گی، تب یہ خطہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔ یہی معاشی خودمختاری کشمیر کاز کی اصل ڈھال ہے، ورنہ نشستوں کا صدقہ شناخت کا کفن بن جائے گا۔

اخلاص ہے تو آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کو پوری ریاست کی نمائندہ، با اختیار حکومت تسلیم کیجیے۔ اسی کو دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑنے دیجیے۔ آزاد کشمیر اور گلگت کو جوڑ کر 28 اپریل 1949 سے پہلے کی وحدت بحال کیجیے۔ یہی اصول ہے، یہی تاریخ کا قرض ہے، یہی انصاف کا تقاضا ہے۔

آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کا فرض ہے کہ اپنے نوجوان قائد کی انگلی تھامے، اسے آئین کی صراطِ مستقیم پر لائے۔ وہ زبان کہاں گئی جو بے زبانوں کے حلق میں صدا بنتی تھی؟ یہ گونگا پن، یہ لکنتِ فکر، یہ لمحۂ فکریہ نہیں، لمحۂ ماتم ہے۔

بلاول صاحب! اصلاح کیجیے، محروم کو اس کا حق دیجیے، مگر اقوامِ متحدہ کے وعدوں کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیجیے۔ کشمیریوں سے کیے عہد کا چراغ گل نہ ہونے دیجیے۔ بے نام، بے صدا انسانوں کا حقِ سماعت پامال نہ کیجیے۔ خدا راہ، سینیٹ و قومی اسمبلی میں نشستوں کا دامِ ہمرنگِ زمیں بچھا کر کشمیر ایشو اور کشمیریوں کی شناخت کی گردن زدنی کا سامان نہ کیجیے۔ کیونکہ جب زبان علم سے کٹ جائے، تو تقریر نعرہ رہ جاتی ہے، تدبیر نہیں بنتی۔ اور جب تدبیر دم توڑ دے، تو قومیں نوحہ بن جاتی ہیں، اور نوحے تاریخ نہیں لکھتے، مزار بناتے ہیں۔
از : لالہ کشمیری
19جون 2026




#اوورسیزـکشمیری Rawlakotbleeds #









Address

Sehna

Telephone

+923495107355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burkee News Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burkee News Channel:

Shortcuts

Share