voice news Sehwan sharif

voice news Sehwan sharif news repoter

14/03/2025

سیہون شریف رپورٹ
سیہون شریف!!! 13سحری کا اہتمام ناتھا فاونڈیشن کے جانب سے روزانہ سحری کا اہتمام دربار سخی لعل شہباز قلندر رح کے روضہ اقد
#خدمت ھماری روایت ہے

12/02/2025

سیہون شریف

حضرت لال شہباز قلندر رح علیہ کے سالانہ 773 ویں عرس مبارک کے حوالے سے ڈی آئی جی حیدرآباد کی ھدایات پر جامشورو پولیس، سی ٹی ڈی سندھ رینجرز کی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا

ایس ایس پی جامشوروڈی ایس پی سیہون کی جانب سے فلیگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا حضرت لعل شہباز قلندر رحہ کا عرس مبارک میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے زائرین کی سکیورٹی اور تحفظ ہمارا لیئے اولین ترجیح میں شامل ہے عرس مبارک میں 5000 ھزار پولیس کے جوان، 300 رینجرز اہلکار، 100 پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے سکیورٹی امور کے بھتر سے بھتر طریقے سے سرا نجام دینے کے لیے شھر بھر میں 300 CCTV کیمراز نصب کردیے گئے ہیں عرس مبارک کے دوران سیہون شریف میں دفعہ 144 نافذ ہوگا

11/02/2025

*لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ*

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ شیرازی کی زیر صدارت اجلاس

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کا سالانہ 773 واں تین روزہ عرس مبارک 17 فروری سے شروع ہوگا۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ

تین روزہ عرس مبارک میں 25 لاکھ سے زائد زائرین شرکت کریں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ

زائرین کی سہولت کہ لئے انڈس ہائے وے پر ہر 30 کلومیٹر پر میڈیکل کیمپ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ

محکمہ صحت کو عرس کے دوران اضافی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ایمبولینسز فراہم کرنے کی ہدایت

عرس کے دوران سیکیورٹی، طبی سہولیات، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی خدمات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

درگاہ کہ اطراف گداگروں کے خلاف کاروائی کی جائی۔ صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ میں جاری ترقیاتی کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر اوقاف کی سید ریاض حسین شاہ شیرازی

درگاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بائیو میٹرک تصدیق کا نظام نصب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آگاہی

عرس کے دوران سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور انٹیلیجنس ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں گی۔ اجلاس میں آگاہی

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھاری گاڑیوں کے سیہون میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ

سندھ فوڈ اتھارٹی کو عرس کے دوران ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کی سخت نگرانی کی ہدایت

میلے کے دوران غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آصف حیدر شاہ کی سندھ فوڈ اتھارٹی کو ہدایت

عرس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے حیسکو کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سندھ حکومت کا عرس کو محفوظ اور منظم بنانے کا عزم، ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات، کمشنر حیدرآباد، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد، سیکریٹری اوقاف اور سیکریٹری ثقافت سمیت دیگر شریک

سیہون شریف
رپورٹ رشید احمد بہنبرو
رائل ٹی وی نیوز سہیون شریف

09/02/2025

سیہون: واپڈا حیسکو کی جانب سے پولیس اور رینجرز کے ہمراہ بجلی کے بقایاجات پر نادہندگان کے خلاف کارروائیاں

سیہون: ایکسیئن کوٹری منیر پنہور، ایس ڈی او واپڈا سیہون بلال رتڑ کی قیادت میں رینجرز کے ہمراہ شہر کے اندر کارروائی

سیہون: بقایاجات جمع نہ کروانے پر 11 سے زائد نادہندگان صارفین کو حراست میں لے لیا گیا۔

سیہون: آج سے سیہون کے اندر کارروائیوں کا آغاز کیا ہے، جس میں ایک ہی دن میں 15 لاکھ روپے سے زائد رکوری کردی ہے، ایکسیئن کوٹری

سیہون: عوام اور بجلی صارفین سے گذارش ہے کہ بجلی چوری سے بچیں اور بقایاجات جمع کروائیں، منیر پنہور

07/02/2025

سہون:حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران جھولے لگاتے ہوئے نوجوان کے ساتھ حادثہ

سہون: ٹنڈو آدم کا رہائشی 22 سالہ نوجوان جھولے سے گر کر زخمی ہوگیا،

نوجوان کی حالت تشویشناک، سیہون۔

07/02/2025

سیہون شریف رپورٹ
رشید احمد بہنبرو

اوسی
سیہون: حیدرآباد میں وکلاء برادری کے احتجاج کے بعد سیہون میں بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا احتجاج
Vo
سیہون تعلقہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے احتجاجن انڈس ہائی وے روڈ بلاک کردیا
آدھے گھنٹے تک احتجاج کے باعث ٹریفک جام، احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد روڈ کھول دیا گیا۔ ٹریفک کی روانی شروع

18/07/2024

سیہون شریف رپورٹ
رشید احمد بہنبرو
از لائیو

ملک بھر کی طرح سیہون میں بھی شہدائے کربلا نواسہ رسول ﷺ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے یومِ عاشورہ دس محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

مذید جانتے رشید احمد بہنبرو کی رپورٹ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07/04/2024

سیہون شریف

سیہون شریف میں باسی کھانا کھانے کے باعث ایک ہی گھر کے چار بچیوں کی حالت غیر ہوگئے، دو بچیاں کل فوت ہوئے ایک بچی اجہ جان کی بازی ہر گئی

سیہون کے علاقے بھٹی محلا کے رہائشی محمد پنھل میمن کی ایک اور کمسن بچی اسپتال میں فوت ہوگئیں۔

سیہون: فوت ہونے والی بہنوں میں 8 سالا خدیجتہ الکبریٰ اور 4 سالا قرت العین 7 سالا تبسم عونین شامل ہیں۔

سیہون: فوڈ پوائزنگ کے باعث باقی ایک بچے 9 سالا اویس کی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد اسپتال منتقل

رپورٹ شکیل احمد چنا
نمائندہ ٹیلن نیوز
03006591611

07/04/2024

سیہون شریف

سیہون شریف گزرشتہ کئی دنوں سے 15 مددگار یونٹ بغیر کسی انچارج کے چلنے لگا۔

سیہون انچارج نا ہونے کی صورت میں امن و امان کی صورتحال بگڑنے لگی جس کے باعث چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافا ہونے لگا۔

سیہون کچھ دن قبل 15 انچارج منظور دل کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے لائیں حاضر کیا گیا تھا جس کے بعد ابھی تک کوئی انچارج مقرر نہیں کیا گیا ہے

سیہون شہریوں کی جانب سے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی جامشورو سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پہ شہر کا امن و امان قائم رکھنے کے لیے کوئی فرض شناس اور ایماندار 15 آفسر مقرر کیا جئے۔

05/04/2024

رپورٹ رشید احمد بہنبرو سیہون شریف

نادرا انچارج سیہون رضوان میمن کی نااہلی کے باعث دفتر میں ضروری کاموں سے آنے والے شہریون کو دشواریون کاسامنہ کرنا پڑ رہا ھے ۔

28/03/2024

پاکستان پریس کلب
سیہون شریف
رپورٹ رشید احمد بہنبرو

سیہون شریف رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ رک نا سکا جس کی وجہ سے خاص طور پر درزی حضرات کافی پریشان نظر آ رہے ہیں

ایسی حوالے سے درزی حضرات کی کیا مشکلاتے ہیں جان لیتے ہیں رشید احمد بہنبرو سے

27/03/2024

سیہون شریف رپورٹ
رشید احمد بہنبرو

او سی
سیہون اور گردونواح میں خسرے کی وبا شدت اختیار کرنے لگی ہے، سیہون کی سب سے بڑی عبداللہ شاھ اسپتال میں پچاس سے زائد خسرے کے متاثرہ بچے زیر علاج ہیں، رواں ماہ کے دوران سرکاری طور پر تین جبکہ مجموعی طور پر سات بچے خسرے کے باعث فوت ہوگئے ہیں.

وی او:

سیہون اور گردونواح میں خسرے کی وبا سے سینکڑوں بچے بیمار ہوکر اسپتالوں کا رخ کرنے لگے، سیہون کی سب سے بڑی عبداللہ شاھ اسپتال میں روزانہ 15 سے 20 بچے خسرے کا شکار ہوکر اسپتال پہنچتے ہیں، ورثاء خسرے سے متاثرہ بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل نہیں کرتے جن کی وجہ سے اموات کے واقعات پیش آتے ہیں سید عبداللہ شاھ اسپتال میں روزانہ 15 سے 20 خسرے کا شکار بچے لائے جاتے ہیں، جن میں ماہوار دو سے تین بچوں کی فوتگی معمول بن گئی ہےسیہون اور گردونواح میں خسرے کی وبا شدت اختیار کرنے لگی ہےمتاثرہ بچوں کے والدین نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فروری طور پر خسرے کی وبا کو کنٹرول کرنے اور بچوں کی جانیں ضائع ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

Address

Sehwan Sharif
Sehwan
76140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when voice news Sehwan sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to voice news Sehwan sharif:

Share