16/04/2025
اوگرا کی جانب سے صارفین کیلیے 11.8 کلوگرام گیس سلنڈر کی قیمت 2930.71روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر دفتر ہٰذا سے مؤرخہ 14 اپریل 2025 کو جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق، ضلع کوٹلی میں واقع گیس پلانٹ (گل پور) کو ضمن نمبر 4 میں گیس سلنڈر کی مقررہ قیمت کی بالائی حد (زیادہ سے زیادہ)پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔تمام پرچون فروش حضرات اس قیمت سے کم قیمت پر گیس سلنڈر حاصل کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ ضمن نمبر 5 کے تحت عام صارفین کو گیس سلنڈر 2930.71 روپے میں فروخت کرنا لازم ہو گا۔قیمت سے تجاوز یا خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔