The Jamiat News

The Jamiat News جمعیت علمائے اسلام پاکستان

19/01/2026

جےیوآئی ایم پی اے ریحانہ اسماعیل کی صوبائی اسمبلی میں اہم قرارداد،
تعلیمی اداروں میں اخلاقی بگاڑ پر تشویش
ریحانہ اسماعیل کا تعلیمی اداروں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے جامع پالیسی ناگزیر: ریحانہ اسماعیل

پشاور()جمعیت علمائے اسلام کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ریحانہ اسماعیل نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک اہم قرارداد جمع کرائی ہے،جس میں تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور آئینِ پاکستان کے مطابق ریاستی نظام کو اسلامی اقدار اور تعلیمات کے مطابق چلانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، تاہم حالیہ دنوں بعض تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جو معاشرتی اقدار اور نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہیں۔
ریحانہ اسماعیل نے قرارداد میں پشاور کی ایک سرکاری یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
قرارداد میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی اخلاقیات، سماجی روایات اور کردار سازی کو یقینی بنانے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دی جائے اور مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

14/01/2026
13/01/2026
12/01/2026
07/01/2026
06/01/2026

Address

Shabqadar
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Jamiat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share