01/10/2025
الحمدللہ! وہ بچہ محمد مجتبیٰ جو کل صبح 10 بجے حسن زئ سے لاپتہ ہوا تھا، آج حسن زئ ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرگرم رکن جناب جان اسرار کی شب و روز محنت، لگن اور بے مثال خدمت کے نتیجے میں بخیر و عافیت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ صرف ایک بچہ کی بازیابی نہیں، بلکہ انسانیت، اخلاص اور خدمتِ خلق کی روشن مثال ہے۔ جان اسرار نے جس جذبے اور عزم کے ساتھ اس مشن کو مکمل کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم ان کی اس عظیم خدمت پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
حسن زئ ویلفیئر آرگنائزیشن کی پوری ٹیم، بالخصوص جان اسرار، مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا ہے تاکہ ان کی محنت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔