Dilber News shabqadar

  • Home
  • Dilber News shabqadar

Dilber News shabqadar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dilber News shabqadar, News & Media Website, .

*پیٹرول 4 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔* وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
01/10/2025

*پیٹرول 4 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔*

وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے اضافے کے بعد 272 روپے 77 پیسےسے بڑھ کر 276 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج شب بارہ بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔

29/09/2025
حاجی شیر محمد خان آف پہلوان قلعہ شبقدر وفات پاچکا
27/09/2025

حاجی شیر محمد خان آف پہلوان قلعہ شبقدر وفات پاچکا

27/09/2025

شبقدر اندرونِ بازار کھلونا فروشوں کی جانب سے معصوم بچوں کے ساتھ کھلے عام دھوکہ دہی کا انکشاف

چارسدہ(بیورو رپورٹ)شبقدر اندرون بازار اور شبقدر سے وابستہ علاقوں میں کھلونا فروشوں کی جانب سے معصوم بچوں کے ساتھ کھلے عام دھوکہ دہی کا انکشاف۔ دکانوں میں کاپی نما لاٹریاں رکھ کر بچوں کو موٹر سائیکل، واشنگ مشین، فریج، اے سی اور موٹر کار جیسے بڑے انعامات کا جھانسہ دیا جا رہا ہے۔ والدین کی جانب سے بچوں کو کھانے پینے کے لئے دیے گئے پیسے اس غیر قانونی لاٹری میں برباد ہو رہے ہیں۔
یہ عمل نہ صرف بچوں کے مالی استحصال کے مترادف ہے،بلکہ سراسر جوا، دھوکہ دہی اور بے ایمانی کے زمرے میں آتا ہے۔ ایسے گھٹیا اور غیر قانونی ہتھکنڈے معاشرے کے مستقبل کے معماروں کو بگاڑنے کے مترادف ہیں۔
اہلیان شبقدر نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے۔ڈی سی چارسدہ عظمت اللہ وزیر ، اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق خان شبقدر اور متعلقہ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے؟
کہ اس مکروہ دھندے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فی الفور کریک ڈاؤن کیا جائے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔
مزید براں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی دکان پر اس قسم کی غیر قانونی لاٹریوں کی موجودگی ہرگز برداشت نہ کی جائے اور انتظامیہ فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ بچوں کو لوٹنے کا یہ سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکے۔

27/09/2025
22/09/2025

اسلام آباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جوائنٹ سیکرٹری صحافی سحرش قریشی سینئر سوشل میڈیا پرڈیوسر تعینات
بین الاقوامی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو میں بطور ملٹی میڈیا پروڈیوسر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں ترقی دے کر سینئر سوشل میڈیا پروڈیوسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس
(PFUJ)
کے صدر افضل بٹ نے سحرش قریشی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان
(WJAP)
کی تمام ممبرز بھی سحرش قریشی کی ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کی پیشہ ورانہ محنت اور صحافتی لگن کا نتیجہ ہے۔ بانی وجا فوزیہ کلثوم رانا کا کہنا تھا کہ خواتین صحافیوں کو ایسے پلیٹ فارمز پر آگے بڑھتا دیکھنا پاکستان میں آزاد اور متوازن صحافت کے مستقبل کے لیے خوش آئیند ہے۔
صحافتی حلقوں نے بھی اس ترقی کو پاکستان کی صحافت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثمر ہے بلکہ پاکستان کی خواتین صحافیوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

پشتون معاشرے میں نوجوان طبقہ میں دن بہ دن خودکشی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہےاطلاعات کے مطابق ضلع چارسد...
20/09/2025

پشتون معاشرے میں نوجوان طبقہ میں دن بہ دن خودکشی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے
اطلاعات کے مطابق ضلع چارسدہ کے تحصیل شبقدر رشکئ یونین کونسل گاؤں نورانئ میں ایک فیصل نامی نوجوان نے اپنے والد سے جھگڑا کرکے اپنے آپ پر گولی چلاکر خود کشی کرلی

شبقدر میں 5 پٹرول پمپس سیل ،منیجرز گرفتار صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ* ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر*  کی ہدایت...
20/09/2025

شبقدر میں 5 پٹرول پمپس سیل ،منیجرز گرفتار

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ* ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر* کی ہدایت پر آج مورخہ 19 ستمبر 2025 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق نے دلہ ذاک بائی پاس شبقدر پر واقع مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا. معائنے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر نے متعلقہ پٹرول پمپس میں پٹرول کے ریٹس، گیج ،آگ بجھانے کے آلات اور قانونی دستاویزات چیک کئے. قانونی دستاویزات نہ ہونے اور گیج میں کمی پر 05 پٹرول پمپس کو موقع پر سیل کردیا اور متعلقہ پمپس منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا. جن کے خلاف مذید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی.

17/09/2025

بے شرمی اور جہالت کی انتہا
شبقدر میں تاریخی قلعے کی دیوار کے ساتھ یہ لوگ انتہائی بے شرمی کی حالت میں یہ عمل مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ، ان کی ویڈیو بھی موجود ہے لیکن اس میں ان لوگوں نے ایسی ایسی حرکتیں کی ہے کہ اس کو شئیر نہیں کر سکتے۔
یقین کریں دس دس اٹھتے اور بیھٹتے ہیں ۔
آج کے دور میں بھی یہ لوگ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں ؟ ان کو ذرا برابر بھی شرم نہیں آتی کہ اس راستے سے بچے، بزرگ اور خواتین بھی گزرتی ہیں؟ یار خدا کو مانو !!!!! ٹک ٹاکرز کو چھوڑوں ، ان کو پکڑو ، انہوں نے تو بے شرمی کی انتہا کر دی اور وہ بھی تاریخی قلعے کی دیوار کے ساتھ
Sent by member

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dilber News shabqadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share