02/11/2025
باشعور شہری، مہذب قوم
قوموں کی پہچان ان کے اخلاق، شعور اور قومی املاک کے احترام سے ہوتی ہے۔ قومی مفاد کے لیے نصب کیے گئے سائن بورڈز کو نقصان پہنچانا یا ان پر لکھائی کو مٹانا نہ صرف غیر مہذب بلکہ غیر اخلاقی عمل ہے۔ ایسی حرکات سے اجتناب کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔
سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ بچوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کریں تاکہ آئندہ نسلیں قومی املاک کی حفاظت کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھیں۔