24/08/2026
محکمہ پبلک ہیلتھ سکھر و لاڑکانہ کے چیف انجنیئر برکت خواجہ کی برکت سے لاڈلے ٹھیکیدار اقبال شیخ پر 5ارب روپے کی برسات:
ڈیڑھ برس قبل شہدادکوٹ کے رہائشیوں کو حاکم شاہ ریگیولیٹر سے پینے کے پانی کی اسکیم دی گئی۔۔۔ لاڈلے ٹھیکیدار کو تین ارب روپے مل بھی گئے، لیکن آن گرائونڈ اسکیم کا کوئی کام شروع نہ ہوسکا، صرف چھ ماہ سے گراؤنڈ پر خالی پائیپ پڑے ہوئے آپ کو نظر آئیں گے۔۔۔۔!!!
شہدادکوٹ کے شہری پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں لیکن چیف انجنیئر، ایکسیئن، انجنیئر اور لاڈلا ٹھیکیدار عوامی پیسے پر عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں۔۔۔۔!!!
افسوس کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دی گئی اسکیم کا یہ حال ہے تو پھر عام اسکیموں کی کیا حالت ہوگی۔۔۔!!؟
سندھ میں یہ مشہور ہے کہ اگر صرف اسکیموں پر پیسے بٹورنے اور ہڑپ کرنے ہے تو وہ اربوں روپے کی اسکیمیں لاڈلے ٹھیکیدار اقبال شیخ کو دی جاتی ہیں، اب بھی محکمہ پبلک ہیلتھ لاڑکانہ شہر کے سیوریج، ڈرینیج اور پیور بلاک کی چار ارب روپے کی اسکیم لاڈلے ٹھیکیدار اقبال شیخ کو دی جا رہی ہے جس پر لاڑکانہ کے ٹھیکیدار چیخ و چلا رہے ہیں، لیکن کوئی اُن کی سُننے والا نہیں۔۔۔!!
وزیراعلی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ، نیب، ایف آئی اے، محکمہ اینٹی کرپشن و دیگر ادارے بھی اپنے حصے کی کمیشن لے کر خاموش ہیں۔۔۔!!