A.Mobeen Yaseen

A.Mobeen Yaseen ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی
اب تو آ جا اب تو خلوت ہو گئی

12/08/2025
صحابہ جیسے عُشّاق نہ چشمِ فلک نے دیکھے نہ زمین پر کبھی آۓ ۔
01/08/2025

صحابہ جیسے عُشّاق نہ چشمِ فلک نے دیکھے نہ زمین پر کبھی آۓ ۔

01/08/2025

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابی
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں

یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو
کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں

ذرا سا تو دل ہوں مگر شوخ اتنا
وہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں

کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل
چراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
علامہ اقبال

غَزوۂِ بَدَر  وہ جانثارِ بدر وہ شہنشاہِ رُسُل جہاں کو دی جنہوں نے آزادئِ کُل   اسلام کا پہلا مَعرکه لگا کے تین سَو تیرہ ...
25/07/2025

غَزوۂِ بَدَر

وہ جانثارِ بدر وہ شہنشاہِ رُسُل
جہاں کو دی جنہوں نے آزادئِ کُل

اسلام کا پہلا مَعرکه لگا کے
تین سَو تیرہ نے تاریخ دی بَدل

سلام اے جانثارِ نبی سلام اے مولاء عَلی
سلام اے ابو بَکر و عُمر و عُثمان و اَصحابِ وَلِی

مُعاذ و مُعّوّذ شبابِ جانثارِ خاتمُ الرُسُل
یَک کندہ کھڑے، جو سامنے کُفار و جَہل
A.Mobeen Yaseen Professor Ehsan Elahi kashmiri. Muhammad Naseem Chughtai

جُدا باطل کو حَق سے کر دیا فاروقِ اَعظم نے  عَلم اسلام کا اُونچا کیا فاروقِ اَعظم نے   اِنہی کے نام کی تاثِیر تھی یا خَط...
25/07/2025

جُدا باطل کو حَق سے کر دیا فاروقِ اَعظم نے
عَلم اسلام کا اُونچا کیا فاروقِ اَعظم نے

اِنہی کے نام کی تاثِیر تھی یا خَط کی ہیبت تھی
رُکے دریا کو جاری کر دیا فاروقِ اَعظم نے

جُدا کیسے کرو گے حَشر تک ان کو نبی کریم سے تم
لِیا پَہلُوئے محبوبِ خُدا فاروقِ اَعظم نے

عُمر کو دیکھ کر شیطان خود رَستہ بَدل لیتا
وہ پایا حَق سے رُعب و دَبدَبہ فاروقِ اَعظم نے

نبی کریم کے بعد گَر کوئی نبی ہوتے تو عُمر ہوتے
نبی کریم سے پَا لیا یہ مَرتبہ فاروقِ اَعظم نے

دُعائےِ مُصطفٰی سے دولتِ اِیماں ملی ان کو
مِلا کس کو جو مَرتبہ لے لیا فاروقِ اَعظم نے

مُصفّا آئینہِ قلب کیوں نہ ہو جَٹا٘ ان کا
جِسے بھی اپنے دامن میں لیا فاروقِ اَعظم نے
Muhammad Naseem Chughtai A.Mobeen Yaseen

مصطفٰی کی شان جو گھٹانے میں لگے ہیںوہ گھر اپنا جہنم میں بنانے میں لگے ہیںیارب اس امّت پر رحم وکرم فرمانااسلام کے خاطر جو...
21/07/2025

مصطفٰی کی شان جو گھٹانے میں لگے ہیں
وہ گھر اپنا جہنم میں بنانے میں لگے ہیں

یارب اس امّت پر رحم وکرم فرمانا
اسلام کے خاطر جو سر اپنا کٹانے میں لگے

┄┅════❁﷽❁════┅---           ابتداء ہے رب رحمٰن کے اسم اعظم سے ، لاکھوں درود وسلام ہوں اس ذات پر جو محبوبِ کل فی الکل  ہی...
19/07/2025

┄┅════❁﷽❁════┅---
ابتداء ہے رب رحمٰن کے اسم اعظم سے ، لاکھوں درود وسلام ہوں اس ذات پر جو محبوبِ کل فی الکل ہیں اور ان کے اصحاب وآل پر جو دین اسلام کے لیے معیار ہیں ۔
وہ نفوسِ قدسیہ جن کی شان میں پیغمبر اسلام اور خود خداوند قدوس مدح سرا ہوا ۔وہ ذوات دین اسلام کی اساس وبنیاد کہلائی ۔
جن کی ہر ہر صفت پر نصوصِ قرآنی شاھد عدل ہیں ۔ وہ ہستیاں جو سنت نبوی سے مرصع و مزین ہیں ۔ ان کے ابدان جلال و جمال سے آراستہ ، ان کے کردار سے خشیت ربانی چھلکتی ہے ۔
وہ رب کی پسند و انتخاب ہیں ۔ ان جیسے عشاق نہ کبھی چشم فلک نے دیکھے اور نہ دھرتی کی پشت پر کبھی پاۓ گے ۔
ان کی مدح میں ہر زمانہ کہتا اور لکھتا رہا حق تو یہ ہے ، کہ حق ادا نہ ہوا ۔ ان کی ہر ادا کو دیکھتے ہوۓ قلب و جگر ان پر فدا ہوتا ہے ۔ ان کے لیے ادیبوں کے قلم سے نکلنے والے الفاظ کم تر اور شاعروں کی زبانیں عاجز لگنے لگیں ۔
ان کی حقیقت کوئی کیا بیان کر سکے گا جن کے لیے جوامع الکلم کی زبان اور خلاقِ عالم کا قرآن گویا ہوا ۔
وہ جنسِ انسان میں تو داخل ہیں لیکن صفات انس وملک سے عمدہ رکھتے ہیں ۔
میری زبان اور قلم ان کی تعریف میں کچھ کہہ سکے مجال ہے مجھے محال ہے ، میرے قلم میں وہ طاقت کہاں ہے ان کے اوصاف میں الفاظ لا سکوں ۔
ان کی تعریف کے لیے تو ہر زبان جو تکلم پر قادر ہے گویا ہو جاۓ ، ہر ہاتھ جو قلم تھام کر لکھ سکے تحریر کرے اور عمر بھر لکھیں تو ایک باب مکمل نہ کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔
از قلم : عبدالمبین الحنفی

*"اگرچہ دن ایک جیسے نظر آتے ہوں، لیکن ان کا بار بار آنا اور تمہارا صحت و عافیت کے ساتھ ہونا ایک عظیم نعمت ہے، تو کہو: ال...
15/07/2025

*"اگرچہ دن ایک جیسے نظر آتے ہوں، لیکن ان کا بار بار آنا اور تمہارا صحت و عافیت کے ساتھ ہونا ایک عظیم نعمت ہے، تو کہو: الحمدللہ۔"*

Address

Shahpur Chakar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A.Mobeen Yaseen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share