
01/05/2024
شکرگڑھ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انصاف لیبر ونگ کے زیر اھتمام محنت کش مزدور طبقے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی کنوینر آئی ایس ایف چوہدری ارسلان حفیظ کی خصوصی شرکت۔
محنت کش مزدور ، کسانوں کا ھمارے ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ھے اور مزدور کسانوں کے ساتھ حالیہ حکومتی ذیادتیوں میں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
عمران خان نے ھمیشہ ھر شہری کے حقوق اور تحفظ کی بات کی ھے ، یہی وجہ تھی کہ احساس پروگرام اور صحت کارڈ کے اجرا کو یقینی بنایا گیا ۔انشااللہ عمران خان کے دور ِ حکومت میں سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنیوالوں کے پھر سے نئے پروگرام متعارف کرواۓ جائیں گے تا کہ وہ غربت کی لکیر سے اوپر اُٹھ کر اپنی زندگی کو بہتر اور اس معاشرے کو خوشحال بنا سکیں۔
کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ضلعی صدر انصاف لیبر ونگ نارووال شاہد یعقوب اور تحصیل صدر انصاف لیبر ونگ شکرگڑھ ملک ندیم کو مبارکباد۔