
09/04/2025
📍فری میڈیکل کیمپ اڈا ڈوگر سٹاپ
یونین کونسل مسرور کے غیور باسیوں کیلیئے دہلیز فاؤنڈیشن کچھ مقامی خیر خواہی کے جذبہ سے سرشار مخیر حضرات کے تعاون سے ان کی دہلیز پر کل ۱۰ اپریل بروز جمعرات اڈا دوگر سٹاپ پر فری میڈیکل کیمپ انعقاد کر رہی ہے۰ڈاکڑ عثمان یونس صاحب (چائلڈ سپیشلسٹ سول ہسپتال نارووال) اور ڈاکڑ رمشہ نواب صاحبہ (سکن سپیشلسٹ سول ہسپتال نارووال) کل صبح 10بجے سے لیکر شام 4 بجے تک اہل علاقہ کیلیئے اپنی طبی خدمات لیکر حاضر ہو رہے ہیں۰اہل علاقہ خصوصاََ چک بھرائیاں ،اڈا ڈوگر، باچھلی، بھائی پور لالياں، بڑا بھائی ، پسوال، على پور، مہلو اور آس پاس کے دیہاتی تشریف لاکر فری معائنہ اور ادوایات سے مستفید ہوسکتے ہیں
خصوصی کاوش :چوہدری بشار نواب چک بھرائیاں
باڈر نیوز شکرگڑھShakargarh News