Shakargarh Ki Baat

Shakargarh Ki Baat we are provide latest news

28/08/2026
شکرگڑھ / چوہدری نواز آف رائے پور ( ولی گارڈن شکرگڑھ والے ) جو کہ نور کوٹ روڈ نزد ( انتووالی بائی پاس شکرگڑھ ) ٹوٹل پٹرول...
27/08/2026

شکرگڑھ / چوہدری نواز آف رائے پور ( ولی گارڈن شکرگڑھ والے ) جو کہ نور کوٹ روڈ نزد ( انتووالی بائی پاس شکرگڑھ ) ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب ایکسیڈنٹ میں وفات پا چکے ہیں ، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

27/08/2026

شکرگڑھ ( میاں شاہد ندیم سے ) دعوت اسلامی شکرگڑھ کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول شریف کے موقع پر جلوس نکالا گیا ، جلوس انتووالی سے شروع ہو کر چھمال روڈ ، قبرستان روڈ سے ہوتا ہوا بابا قطب شاہ ولی سرکار پر اختتام پذیر ہوا ۔ مکمل ویڈیو سماعت کرنے کے لیے فیس بک پر شکرگڑھ کی بات وزٹ کریں

شکرگڑھ ( میاں شاہد ندیم سے ) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح شکرگڑھ میں بھی 12 ربیع الاول شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منائی...
27/08/2026

شکرگڑھ ( میاں شاہد ندیم سے ) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح شکرگڑھ میں بھی 12 ربیع الاول شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، 12 ربیع الاول شریف کے موقع پر شہریوں کی جانب سے جگہ جگہ لنگر شریف تقسیم کیا گیا ، گلی ، محلوں اور مساجدوں میں محافل پاک کا انعقاد کیا گیا ، محفل پاک اور جلوسوں کے آخر پر علماء کرام اور مقررین نے آقا کریم کے حوالے سے خصوصی گفتگو فرمائی ، شہر کی گلیوں ، محلوں اور گاؤں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برکی قمقموں کے ساتھ سجایا گیا ، شہریوں کی جانب سے مختلف روڑوں پر درود و سلام کی صداؤں میں جلوس نکالے گئے ، جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جشن آمد رسول ، سرکار کی آمد مرحبا ، سوہنا آیا تے سج گئے گلیاں بازار وغیرہ درج تھے ، جلوس میں سیاسی و سماجی شخصیات ، معززین علاقہ ، سول سوسائٹی ، علماء اکرام اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، 12 ربیع الاول شریف کی تقریبات ملکی سلامتی اور خیر و برکت کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں ۔
12 ربیع الاول شریف کے موقع پر چند تصویری جھلکیاں
میاں شاہد ندیم نامہ نگار شکرگڑھ اخبار روز نامہ یلغار لاہور
ڈسٹرکٹ رپورٹر شکرگڑھ اخبار روز نامہ پنجاب ایکسپریس اسلام آباد
تحصیل رپورٹر شکرگڑھ اخبار روز نامہ خبریں پاکستان لاہور
ڈسٹرکٹ رپورٹر 198 نیوز شکرگڑھ
خبروں اور اشتہارات کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں
03086135858

Address

Shakargarr

Telephone

+923086135858

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shakargarh Ki Baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share