نفرتوں کے بیج ❣️
ہمارے فلاں ( رشتہ دار ) نے میرے ساتھ ایسے کیا ۔۔
تمھارے فلاں ( رشتے دار ) نے ہمارے ساتھ ویسا کیا ۔۔💔
گھر کے رشتوں سمیت ارد گرد کے تمام رشتوں کے مطعلق ھم اکثریت سے
بے بہا منفی جُملے ہیں ،
جو بول بول کر ہم اپنی اولادوں کے دِل میں نفرت کے بیج بوتے چلے جا رہے ہیں ۔ 💔
اور ہوتا یوں ہے کہ
وقت کے ساتھ ساتھ نفرت کے یہ بیج ایک بڑا درخت بن جاتے ہیں اور بچوں کے مَن میں اپنی جڑیں بہت مضبوط بنا لیتے ہیں ۔ 🍁
لیجیے ! اب ” نفرت “ بچوں کی شخصیت کا ایک مستقل حِصہ بن گئی ۔
اب یہ نفرت بچوں سے اُن کا بچپن بھی چھین لے گی ، بڑا ہونے پر رشتے بھی اور مزاج سے صِلہ رحمی کا جذبہ بھی ۔ ❣️
صاحبو !
رشتے نصیب والوں کو ملتے ہیں ، اپنے بچوں پر ایک مہربانی ضرور کیجیے کہ
اپنی اَنا کی تسکین کی خاطر اُن سے رشتے تو نہ چھینیے ۔
ان کے مَن میں محبت اور خیر خواہی کے بیج بوئیں تاکہ ان کی زندگی محبت کے پھولوں سے سدا مہکتی رہے ۔❣️
ہم منفی اور مثبت سوچ اپنا کر لوگوں کو چھوڑیں ،اپنوں میں اپنا کردار داغ دار کر رہے ہیں ،اور ایسا کرنے سے نبی صلی نے بھی منع فرمایا ہے ❣️
اچھا سوچیں ،
11/02/2025
مخلص ہمسفر آپ کے مشکل وقت میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہتا ہے،
آپ کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتا ہے، ہر بار ضرورت پڑنے پر خود کو مہیا کرتا ہے...!!!
24/01/2025
آج کا دن ان عظیم مردوں کے نام جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں کے ساتھ > ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے لئے گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں پھر ساتھ بیٹھکر قہقہے لگا کر کہتے ہیں، "تم لوگ کھاؤ! میں تو راستے میں کھاتا آیا هوں🔥
آج کا دن ان سب عظیم جوانوں کے نام جو شادی کے چند ہفتے بعد پردیس کی فلائٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا "ATM" بن جاتے ہیں جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا زندگی موقع ہی نہیں دیتی🥀
آج کا دن ان سب مذدوروں، سپروائزروں اور فیلڈ افسروں کے نام جو دن بھر کى تھکان سے ٹوٹے بدن کے باوجود، اپنے بیوى بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کیلئے رات کو واٹس ایپ کال کرنا نہیں بھولتے🌷
آج کا دن ان سب دکانداروں اور سیلز مینوں کے نام جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا لگا کر کہتے ہیں "باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے💥
آج کا دن ان جوانوں کے نام جو ہم سب کی حفاظت کے لیے
باڈر پے سینا تانے اپنی اولاد سے بڑھ کے ہماری خاطر جان کا نظرانا دینے والے سپوتون کے نام
آج کا دن ان سب عظیم مردوں کے نام جو ملک کے کسى ایک کونے سے ڈرائیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت ڈھو کر آ تے ہوئے بیٹی کے لئے کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے💦
آج کا دن ان معزز افسران کے نام جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے مگر اپنے بچوں کے رزق کیلئے سینئر اور سیٹھ کى گالیاں کھا کر بھی مسکرا دیتے هیں اور جواب میں بس اتنا کہتے ہیں کہ " کام ٹھیک کروں گا سر! ابھی کا ابھی کروں گا سر🌻
آج کا دن ان عظیم کسانوں کے نام جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لئے پگڈنڈی پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے ہیں🍁
آج کا دن ان دیہاڑى داروں کے نام جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنى بیٹى کا پسندیدہ 'انڈے والا بن کباب' لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کردیتے ہیں کہ انکا پسندیده کھانا تو بس روٹى اور چٹنى هى ہے🍂
اور آج کا دن میرے والد صاحب کے نام جنہوں نے مجھے زندگی بھر کى خوشیاں دیں اور پھر زندگی بنا بھی دی🌾
آج کا دن ہر نیک نفس، ایماندار اور محبت کرنے والے باپ، بھائی ، شوہر اور بیٹے کے نام جو اپنے لئے نہیں، اپنے "گھر والوں" کیلئے کماتے ہیں. جن کا کوئى عالمى دن نہیں هوتا مگر ہر دن ان کیلئے عالمى دن ہى ہوتا هے کیونکہ جنکے لئے وه محنت کرتے ہیں وہى تو انکا ' کُل عالم ' ہیں👏
03/11/2023
ایک استاد نے ہر طالب علم کو ایک غبارہ دیا، جسے اسے پھولانا تھا، اس پر اپنا نام لکھنا تھا، اور اسے صحن میں پھینکنا تھا۔ استاد نے پھر تمام غباروں کو ملا دیا۔ اس کے بعد طلباء کو اپنا غبارہ تلاش کرنے کے لیے 5 منٹ کا وقت دیا گیا۔ کافی تلاش کے باوجود ان کا غبارہ کسی کو نہیں ملا۔
اس موقع پر، استاد نے طلباء سے کہا کہ وہ پہلا غبارہ لیں جو انہیں ملے اور اسے اس شخص کے حوالے کریں جس کا نام اس پر لکھا ہوا ہے۔ 5 منٹ کے اندر، سب کے پاس اپنا اپنا غبارہ تھا۔
استاد نے طالب علموں سے کہا: "یہ غبارے خوشی کی طرح ہیں، اگر ہر کوئی اپنی خوشی کی تلاش میں ہے تو ہمیں یہ کبھی نہیں ملیں گے۔ لیکن اگر ہم دوسروں کی خوشیوں کا خیال رکھیں گے تو ہم اپنی بھی تلاش کر لیں گے۔"
آپ کا دن خوشیوں سے بھرا رہے۔
03/11/2023
18/10/2023
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون سابق وزیراعظم فلسطین و غزہ
سربراہ "حماس" محترم اسماعیل ہنیہ کے گھر اسرائیل کی بے غیرت آرمی کی بمباری بیٹوں، بیٹی، پوتے اور پوتیوں سمیت 14 افراد اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے
جی ہاں یہ وہی اسماعیل ہنیہ صاحب ہیں
جب قرآن کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا اور
یہ وزیراعظم تھے اس وقت انہوں 40000 حفاظ
بنانے کا اعلان کرا تھا اور انکے شہید بیٹے نے
سب سے پہلے 40 دنوں میں قرآن حفظ کیا تھا
آج اپنے رب کی جنتوں کی جانب گامزن
ہے پورا گھرانہ
حسبنا اللّٰہ و نعم الوکیل
نعم المولی ونعم النصیر 💔
14/10/2023
جمعہ کے روز دنیا بھر کے مسلمانوں نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجحتی کی
#اقصیٰطوفان
Be the first to know and let us send you an email when Dr Musaddaq Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.