14/09/2025
*یوتھ آف سید آباد کا اجلاس*
آج سوات میں یوتھ آف سید آباد کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے کے بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی خاص طور پر *سڑکوں کی خراب حالت* *تعلیم کی کمی* اور دیگر سماجی مسائل زیرِ بحث آئے
میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ یہ بھی کیا گیا کہ *سید آباد کی ترقی کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی*جو یوتھ کے ساتھ مل کر کام کرے گی یوتھ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ *اس نئی کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے* تاکہ علاقے میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے
کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا
اس کے علاوہ تمام ممبران کو *ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے عہدوں پر ذمہ داری سے کام کریں* اور تنظیم کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں
اجلاس کے اختتام پر تمام نوجوانوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اتحاد اور نیک نیتی کے ساتھ سید آباد کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے