27/05/2026
وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے عیدالاضحیٰ کی نماز اپنے آبائی علاقے پورن، شانگلہ میں ادا کی، جبکہ اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس بابرکت موقع پر ملک کی سلامتی، قومی یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو بھی خصوصی طور پر یاد رکھا گیا۔
نمازِ عید کے بعد انجینئر امیر مقام نے مقامی عمائدین، کارکنوں اور شہریوں سے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے ملکی دفاع کیلئے مسلح افواج اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔