24/08/2026
کمسن ڈرائیورز، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کالی شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ خان اور ٹریفک انچارج جہان افسر خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک آفیسر کروڑہ شوکت علی اور دیگر نفری نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔
ٹریفک پولیس نے مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عوام سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔