NAWAY SAHAR

NAWAY SAHAR Naway Sahar is well reputed media outlet based in Shangla kpk.

🕊️ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🕊️نہایت افسوس، رنج و الم اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سماجی ک...
10/09/2026

🕊️ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🕊️

نہایت افسوس، رنج و الم اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سماجی کارکن و سیکرٹری ویلج کونسل شاہ حسین شانگلہ کے نانا جان، حاجی نوشیروان استاد صاحب، اس دارِ فانی سے رحلت فرما گئے ہیں۔

مرحوم سربالی خان، نثار، ڈاکٹر سلیم انور، حبیب الرحمان اور رشید علی استاد صاحب کے والدِ محترم تھے۔

🗓️ تاریخ: 10 ستمبر 2026ء
🕑 نمازِ جنازہ: بعد نمازِ ظہر، دو بجے
📍 مقام: سکول گراؤنڈ

تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی خصوصی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

09/09/2026

چکیسر: اے کے کراکری کا باقاعدہ افتتاح ایک سادہ اور پُروقار تقریب کے دوران کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، معزز شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے اے کے کراکری کی انتظامیہ کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کاروبار کی ترقی، کامیابی اور علاقے کی خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
پتہ:تھاکوٹ روڈ مکان چکیسر

مدرسہ تعلیم القرآن ہسپتال محلہ میں حفظِ قرآن مکمل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک بظمت و پروقار "ختم القرآن و دستارِ بن...
06/09/2026

مدرسہ تعلیم القرآن ہسپتال محلہ میں حفظِ قرآن مکمل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک بظمت و پروقار "ختم القرآن و دستارِ بندی" کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علاقے بھر سے جلیل القدر علماءِ کرام، سماجی شخصیات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مولانا ممتاز الحق صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں قرآنی تعلیمات کی اہمیت اور حافظِ قرآن کے مقام و مرتبے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مولانا لطیف الرحمن مظہری صاحب نے اپنے مؤثر بیان میں معاشرے میں دینی مدارس کے کردار اور بچوں کی قرآنی تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔
مولانا سردار عالم صاحب،خطیب جامع مسجد پیش امام مولانا محمد اقبال صاحب،خطیب جامع مسجد دنہ کول مولانا اکرام علی صاحب نے شرکت کی۔
مبارک علی نے آنے والے تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا
تقریب کے اختتام پر حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب طلباء کی دستار بندی کی گئی۔
اورقاری محمد جہانگیر صاحب نے ملک و ملت کی سلامتی و خوشحالی کے لیے رقت انگیز دعا کی گئی۔

06/09/2026

اج تھانہ چکیسر میں ایس ایچ او کی صدارت میں امن و امان کی صورتحال اور منشیات کے خاتمے سے متعلق ایک اہم پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ دوپہر 1:45 سے 3:00 بجے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں علاقے کے تقریباً 50 سے 55 مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مشران اور عمائدین نے شرکت کی۔
​اجلاس میں ملک مشرف شاہ، بازار صدر عبد الحسیب خان، سوار خان، انور، علی رحمان، بختی الرحمن، صدام، لیاقت، کریم اللہ، اور صوفی محمد سمیت دیگر معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

04/09/2026

الحمدللہ

آج چکیسر میں حضرت مولانا اعزاز الحق صاحب (شامنصور، صوابی) کی تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر مرحوم سلطان محمود خان کپتان صاحب کے حجرے کا بھی دورہ کیا گیا۔

دورانِ ملاقات، کپتان صاحب کے بھتیجے عبد الحق خان صاحب اور نواسے مفتی ناصر شفقت خان صاحباور غضنفر انجم ایڈووکیٹ سے ملاقات ہوئی ۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت حاضری کو قبول فرمائے، مرحوم سلطان محمود خان کپتان صاحب کی کامل مغفرت فرمائے اور حضرت مولانا اعزاز الحق صاحب کا سایۂ شفقت ہم پر قائم و دائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
01/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

29/08/2026

انصاف ہاؤس چکیسر سے براہ راست

29/08/2026

انصاف ہاؤس چکیسر سے بڑا قافلہ بشام کے طرف رواں

Address

Shangla

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NAWAY SAHAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NAWAY SAHAR:

Shortcuts

Share

Category