VOICE of FAIZ DARA

VOICE of FAIZ DARA Our aim is to
- Explore the beauty of Faizdara
- Entertain
- Inform
- Inspire
- Aware
- Educate an

16/06/2026

📢 فیض درہ کے عوام کے نام ایک پیغام
کیا فیض درہ، ضلع شانگلہ ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے؟ آخر کیوں سالہا سال گزرنے کے باوجود جیپیبل پل کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی، جبکہ حالیہ بارشوں نے علاقے کی سڑک کو مزید تباہ کر دیا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سوال یہ ہے کہ سیاسی قیادت اور متعلقہ انتظامیہ کب اس علاقے کی طرف سنجیدگی سے توجہ دے گی؟ اور دوسری طرف، کیا ہم عوام بھی اپنی اجتماعی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں یا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں؟
وقت آ گیا ہے کہ فیض درہ کے نوجوان، بزرگ اور تمام عوام متحد ہو کر اپنے بنیادی حقوق کے لیے پرامن اور مؤثر آواز بلند کریں۔ ترقیاتی منصوبے کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہیں۔
آئندہ ہر امیدوار اور سیاسی رہنما سے واضح مطالبہ ہونا چاہیے کہ:
✅ فیض درہ کے جیپیبل پل کی تعمیر مکمل کی جائے۔
✅ متاثرہ سڑک کی فوری مرمت اور تعمیر نو کی جائے۔
✅ علاقے کے دیگر بنیادی ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام شروع کیا جائے۔
ووٹ عوام کی طاقت ہے، اس طاقت کو اپنے علاقے کی ترقی، بہتر مستقبل اور بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے استعمال کیا جائے۔
فیض درہ کی ترقی کے لیے اتحاد، شعور اور اجتماعی آواز ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ خاموش رہنا ہے یا اپنے حق کے لیے منظم انداز میں آواز اٹھانی ہے۔

16/05/2026

دا فیض دری قامہ او میلتہ ویخ شئ ستاسو پہ جیپیبل پل باندی شوکت یوسفزئی صاحب شپیتہ لاکھہ روپئ منظور کڑی وے او عوامو یی شکریہ ہم ادا کڑی وا ہغہ پیسے دا ٹی ایم اے او دا ٹھیکدار پہ ملی بھگت وتی دی کار کاغذونو کی مکمل شوے دے او پہ گراؤنڈ سہ نیشتہ زمونگ دا متعلقہ اداروں تہ اپیل دے چی دا دی غور دی وکڑے شی او احتساب دی وشی۔

14/03/2026

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے گزارش ہیکہ آپکی رقم 14500 عید کے بعد بھی مل سکتی ہے غیر ضروری دھکم پیل اور تکلیف سے بچیں اور اپنی رقم آرام و سکون اور عزت سے عید کے بعد وصول کریں کچھ اطلاعات کے مطابق کسی نے غلط خبر پھیلا دی ہیکہ رمضان کے بعد یہ رقم آپکو نہیں ملے گی !
یہ محض افواہ ہے۔ جس کی وجہ سے ریٹیلرز کے پاس غیر ضروری رش بن گئی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاں کا اندیشہ ہے۔
البتہ رمضان ریلیف پیکج والی خواتین جن کو دفتر سے کال موصول ہوئی وہ رمضان میں ہی اپنی رقم وصول کریں۔
شکریہ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شانگلہ

وزیراعظم کا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکیج کا اعلانوزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک 2026 کے بابرکت موقع ...
14/02/2026

وزیراعظم کا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک 2026 کے بابرکت موقع پر خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے مستحق خاندانوں کو بلا تفریق فی خاندان 13 ہزار روپے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امدادی رقوم ڈیجیٹل والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی، جبکہ ایک کروڑ 21 لاکھ خاندان اس پیکج سے مستفید ہوں گے۔ پہلے سے رجسٹرڈ افراد کے لیے 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

"38 ارب روپے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حق داروں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کئے جائیں گے۔"
~وزیراعظم

Address

Faiz Dara
Shangla
250000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOICE of FAIZ DARA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share