24/06/2026
ضلع پشاور کے علاقے ناگمان میں پروٹیکشن وال کا افتتاح
ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظِ مٹی و آب، خیبر پختونخوا، محترم سمیع اللہ جان نے مورخہ 21 جون 2026ء کو ضلع پشاور کے علاقے ناگمان میں مکمل ہونے والے پروٹیکشن وال کا افتتاح کیا۔ یہ سکیم "خیبر پختونخوا میں بہتر تحفظِ مٹی و آب کے اقدامات کے ذریعے زرعی اراضی کی پیداواری صلاحیت کے فروغ" کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے تعمیر شدہ اسٹرکچر کا تفصیلی معائنہ کیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کو زرعی اراضی کو کٹاؤ سے محفوظ بنانے اور مقامی کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔