Press Club Sheikhupura Offical

Press Club Sheikhupura Offical Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Press Club Sheikhupura Offical, Media/News Company, Sheikhupura.

31/08/2025
              *شیخوپورہ کی ہائی وے پولیس**چالان کے نام پر رشوت لینے میں مصروفِ عمل* آج صبح بھتیجے کی کال آئی کہ مجھے شیش...
31/08/2025



*شیخوپورہ کی ہائی وے پولیس*

*چالان کے نام پر رشوت لینے میں مصروفِ عمل*

آج صبح بھتیجے کی کال آئی کہ مجھے شیش محل چوک گوجرانولہ روڈ پر ہائے وے پولیس نے روک لیا ہے میں موقع پر پہنچا تو پتہ چلا کہ ہائی وے پولیس ڈالا لگا کر کم عمر بچوں کو روک کر کھڑی ہے اور چالان کے نام پر کم عمر بچوں کے والدین کو بلا کر ان سے رشوت وصول کر رہی ہے جن میں ASI صاحب اور ان کے تین کانسٹیبل اسلحہ لے کھڑے ہیں جب میں نے حضرت سے پوچھا کہ جناب آپکی اپنی گاڑی کا نمبر ہی نہیں ہے اور آپ کم عمر بچوں کو روک کر ان سے چالان کے نام پر رشوت طلب کر رہے ہیں تو ایک کانسٹیبل بمعہ اسلحہ جوش میں آیا اور رائفل کا زور دکھا کر بولا کہ" *توں ادھر آ تینوں میں دسنا واں کی مسلئہ اے میں تینوں ٹھیک کر دینا واں* "
تو میں نے اس کانسٹیبل سے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیلاب نے عوام کی زندگی جینا مشکل کی ہے اور لوگ بے گھر ہو کر دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اگر زور دکھانا ہی ہے تو اپنا فرض نبھا کر دکھاؤ لوگوں کی مدد کرو جہاں آپ کی ڈیوٹی بنتی ہے وہاں آپ نظر نہیں آتے اور یہاں دکھی مجبور اور دو وقت کی روٹی کو ترس رہی عوام کو ذلیل کر کے ان سے چالان کے نام پر رشوت وصول کرتے ہو تو ASI صاحب چونکے اور آپس میں سرگوشیاں کرنے لگے اور پھر چالان کر کے بات ختم کر دی
میرا چیف منسٹر مریم نواز شریف صاحبہ آئی جی پنجاب عثمان انور صاحب اور DPO شیخوپورہ بلال ظفر صاحب سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کی یہ شفاف پولیس کی شفافیت سے عوام کو بچائیں اور ان کو سکھائیں کے اپنا فرض نبھائیں اور حلال کی روزی کمائیں نہ کہ چوکوں چوراہوں میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو کھڑا کر کے عوام میں دہشت پھیلا کر اور ان کو اپنی وردی اور اسلحے کا زور دکھا کر چالان کے نام پر اپنی جیبیں گرم کریں

Address

Sheikhupura

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club Sheikhupura Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share