06/07/2026
شیخوپورہ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین سابقہ سیکرٹری ہیلتھ طارق محمود رحمانی کی شیخوپورہ کے گاؤں خان پور میں آمد اس موقع پر گاؤں خان میں معروف بزنس مین سیٹھ ظہیر احمد سیٹھ جمیل احمد سفیر احمد حاجی شہباز احمد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا مرکزی چئیرمین پاکستان رحمانی برادری ویلفیئر ٹرسٹ طارق محمود رحمانی نے پہلے علاقے کے باسیوں کے لیے صاف پانی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اللہ پاک کو راضی کرنا ہے اگر اللہ راضی ہو گئے تو دنیا آخرت میں کامیابی عطاء ہو جاتی ہے دل کو سکون ملتا ہے اور پروردگار رزق اور عزت میں بے پناہ اضافہ فرماتے ہیں خان پور کے باسیوں کے لیے رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ نے ایک بہت اچھا واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تحفہ دے دیا مگر اب اس کی حفاظت اور دیکھ بھال ان کی ذمہ داری ہے انہوں نے خان پور میں متوسط اور غریب طبقہ میں پلاسٹک کی بوتلیں بھی تقسیم کیں طارق محمود رحمانی اور ان کی ٹیم کو انتظامیہ کی جانب سے پرتکلف کھانا بھی دیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی