02/03/2022
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکاپنجاب نرسنگ کنونشن 2022 سے خطاب
نرسنگ کنونشن کے موقع پر تمام نرسوں کوان کی خدمات پر سلام پیش کرتا ہوں۔عثمان بزدار
نرسنگ ایسا شعبہ ہے جسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے - عثمان بزدار
کسی بیمار کی مدد، دلجوئی اور علاج عبادت کے مترادف ہے-عثمان بزدار
دکھی انسانیت کی خدمت میں نرسوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عثمان بزدار
نرسوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔عثمان بزدار
پہلی مرتبہ پنجاب نرسنگ کنونشن کا انعقاد کر کے نرسوں کی خدمات کااعتراف کیا گیا ہے-عثمان بزدار
پنجاب بھر میں نرسنگ سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی اقدامات کی جا رہے ہیں -عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کا 28 نرسنگ کالجوں کو اڑھائی ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزدینے کااعلان
وزیراعلیٰ کاپسماندہ علاقوں کے امیدواروں کو نرسنگ کے شعبہ میں داخلے کے لئے خصوصی کوٹہ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہر سال دو مارچ کو نرسنگ ڈے منانے کا اعلان
44 سکولوں کو نرسنگ کالج کے طور پر اپ گریڈکر کے بی ایس نرسنگ ڈگری پروگرام کا آغازکیا گیا ہے۔عثمان بزدار
نرسنگ طلبہ کے لیے ماہانہ وظیفہ 20,171 روپے سے بڑھاکر 31,470 روپے کیا ہے -عثمان بزدار
نرسنگ انسٹرکٹرز، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈ نٹ اور کلینیکل انسٹرکٹرز کو گریڈ 17 سے ترقی دیکر گریڈ 18 دیا ہے -عثمان بزدار
لاہور اور چکوال کے 2 پبلک ہیلتھ نرسنگ سکولوں کی بی ایس مڈوائفری پروگرام میں اپ گریڈیشن کی جارہی ہے-عثمان بزدار
ساڑھے تین سال میں نرسنگ سٹاف کی مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کی گئیں اور ترقی بھی دی گئی-عثمان بزدار
48ہزار ڈاکٹرز،نرسز اوردیگر سٹاف کو بھرتی کیاگیا ہے۔عثمان بزدار
1لاکھ30ہزار آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔عثمان بزدار
شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال لاہور میں Maleنرسنگ کالج قائم کیا گیا ہے۔عثمان بزدار
پہلی بار پی آئی ٹی بی کے تعاون سے نرسنگ پروگرام کے داخلوں کا آن لائن نظام متعارف کیا گیا ہے۔عثمان بزدار
حکومت پنجاب نے 16نرسنگ کالجوں کا میڈیکل یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق کا عمل مکمل کر لیا ہے -عثمان بزدار
نرسنگ کے شعبے سے وابستہ لوگ بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کرتے ہیں -عثمان بزدار
کوروناو باء کے دوران نرسوں نے قابل تحسین کردار ادا کیاہے -عثمان بزدار
کورونا وباء کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے مثالی انداز میں خدمات سرانجام دیں - عثمان بزدار
ہمارے ڈاکٹروں،نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف نے کورونا کے خلاف بھرپور جنگ لڑی ہے۔عثمان بزدار
دنیا گواہ ہے کہ پاکستان نے کورونا کے خلاف سب سے زیادہ موثر انداز سے اقدامات کیے ہیں۔عثمان بزدار
صحت کے مختلف شعبوں کے لیے 403 ارب روپے سے زائد کا تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔عثمان بزدار
صوبہ بھر میں 8 سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر جاری ہے۔عثمان بزدار
مزید 23 نئے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ عثمان بزدار
پنجاب کے 3کروڑ خاندانوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی فراہمی کیلئے 400ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔عثمان بزدار
پنجاب بھر کی آبادی پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں 10لاکھ روپے سالانہ تک معیاری طبی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔عثمان بزدار
7 ڈویژنوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے۔عثمان بزدار
پنجاب کی تقریبا 73 فیصد سے زائد آبادی اس سے مستفید ہو رہی ہے-عثمان بزدار
مارچ کے آخر تک پنجاب کی پوری آبادی سالانہ 10لاکھ روپے کے مفت علاج سے مستفید ہوگی۔عثمان بزدار
سابق حکومت نے نرسنگ کے شعبہ پر توجہ نہیں دی۔عثمان بزدار
ہماری حکومت نے نرسنگ کے شعبہ پر فوکس کیا ہے اورنرسوں کو ان کا حق دیا ہے۔عثمان بزدار
سابق حکومت سے دوگنازائد بجٹ شعبہ صحت کے لئے دیا ہے۔عثمان بزدار
پنجاب کو صحت کے حوالے سے مثالی صوبہ بنائیں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف اضلاع میں نرسنگ کالجز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے سرٹیفکیٹ کالجز کی پرنسپلز کو دیئے
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشداورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے بھی کنونشن سے خطاب کیا
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو د تھے