05/09/2025
شیخوپورہ (معاملہ رفع دفعہ کرنے کے عوض محکمہ صحت کے آفیسران کو بھاری رقم کی پیشکش)
باھڑیانوالہ گاوں میں عطائیت کے خلاف چھاپہ مارنے والی محکمہ صحت کے آفیسر ڈاکٹر ساجد جٹ اور ان کی ٹیم میں موجود شاہد خان تحصیل سینٹری انسپکٹر سے ہاتھا پائی ڈھکے دیکر موبائل چھیننے، پسٹل دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ندیم نامی شخص جو کہ سحر میٹرنٹی ہوم کو عشرت نامی خاتون کیساتھ ملکر چلا رہا تھا، کے خلاف تھانہ بھکھی میں جمع کروائی جانے والی درخواست پر تاحال کوئی کاروائی نہ ہو سکی, تاحال ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے کے باعث شہری اور عوامی حلقوں میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے کہ آیا ملزمان ریاست سے بھی طاقتور ہیں کہ پولیس انکو گرفتار کرنے سے بھی عاری ہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر ملزمان ڈاکٹر ساجد جٹ اور شاہد خان کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کے ازالہ میں ایف آئی آر درج نہ کروانے، معاملہ رفع دفع کرنے اور بات کو یہیں پر ختم کرنے کے عوض ایک اچھی رقم کی پیشکش کر رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ صحت کے ذرائع نے تا حال پیسوں کی پیشکش کی خبر کی تصدیق نہ کی ہے۔
( ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے باوجود ملزمان کے خلاف گرفتاری تو دور مقدمہ کا اندراج تک نہ ہونا پولیس ڈیپارٹمنٹ پر بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے)