
11/05/2025
پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپہ.....
ڈپٹی کمشنر بنوں، محمد فہیم کی خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں، اللہ نواز خان نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے ہمراہ کل صبح 9:30 بجے نے پولیس سٹیشن میرا خیل کے حدود میں صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ وہاں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایٹا (ETEA) کے زیر اہتمام آج منعقدہ اساتذہ کی بھرتیوں کے امتحان کے پرچے حل کیے جا رہے تھے۔
کارروائی کے دوران آج کے پیپرز، جوابی شیٹس (Answer Sheets)، ایک لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، اور پرنٹر برآمد کیے گئے۔ موقع پر موجود 10 افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جو کہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے۔
تمام گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ایٹا حکام کو بھی فوری طور پر مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی سطح پر مزید کارروائی عمل میں لا سکیں۔
یہ کارروائی امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کو ممکن بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔