12/11/2025
🌟سرفہ رنگاہ کا فخر – مصطفیٰ علی قلبی🌟
مصطفیٰ علی قلبی نہ صرف سرفہ رنگاہ گراجوئیٹ فورم کے ایک قابل، پُرجوش، اور بھرپور تعاون کرنے والے ممبر ہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سوچ اور سرگرم شرکت کے ذریعے نوجوانوں کے لیے ایک مثال بنے ہوئے ہیں۔
سرفہ رنگاہ سے تعلق رکھنے والے اس باصلاحیت، ذہین اور اپنے گاؤں و معاشرے سے تعلیمی ہمدردی رکھنے والے نوجوان نے کمپیوٹر سائنس میں اپنی گریجویشن شاندار کارکردگی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔
مصطفیٰ علی اپنے میدان میں ایک تخلیقی اور دوراندیش ذہن کے مالک ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپی، تحقیق و تجزیے کی صلاحیت، اور مسلسل محنت نے انہیں ایک روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وہ ان نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں جو تعلیم کو اپنی اور اپنے معاشرے کی ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
اس شاندار کامیابی پر ہم مصطفیٰ علی قلبی، ان کے والدین، خاندان، اور سرفہ رنگاہ کے تمام باسیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصطفیٰ علی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور انہیں اپنے علم و ہنر کے ذریعے سرفہ رنگاہ اور معاشرے کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔