10/10/2025
الیکشن انجمن تاجران شورکوٹ کی انتخابی مہم کے دوران ایک خوشگوار اور قابلِ تقلید واقعہ سامنے آیا، جب امیدوار برائے صدر چوہدری یوسف جھنگوی نے انتخابی جوش و خروش کے باوجود مخالف گروپ کے کیمپ کا دورہ کیا اور اُن سے پُر خلوص انداز میں ملاقات کی۔
ان کا یہ عمل سیاسی کشیدگی کے ماحول میں بھائی چارے، باہمی احترام اور مثبت روایات کو فروغ دینے کی بہترین مثال ہے۔ مبصرین کے مطابق چوہدری یوسف جھنگوی کا یہ رویہ تاجران کی انجمن میں شائستگی، اعتماد اور رواداری کے کلچر کو مضبوط کرے گا۔