20/05/2026
الیاس عطار قادری کا قصور آخر کیا ہے جو اس شریف انسان پر جاہل لوگ اور بدمذہب اتنی زبان تام دراز کرتے ہیں۔
انکا قصور یہی ہے کہ انہوں نے ہر صحابی نبی ﷺ جنتی جنتی کا نعرہ لگایا اور دشمنان صحابہ کو بتا دیا ہم سنی ہیں کسی بھی نبی ﷺ کی نسبت کی بے احترامی تو دور کی بات انکے بارے ہلکی بار بھی ہمیں گوارا نہیں۔
انکا قصور یہی ہے انہوں نے اپنی مرضی سے کچھ نا لکھا بلکہ اسلاف کے طریقے پر لوگوں کی رہنمائی کی۔ ہر کوئی قرآن و سنت کے نام پر اپنا چورن بیچ رہا تھا، انہوں نے سکھایا کہ اولیاء اللہ اور ماہرین دینیہ کا راستہ ہی حقیقی راستہ ہے۔
انکا قصور یہی کہ انہوں نے مسلمانوں کو ترغیب دلا کر سیلاب زدگان کو 4 ارب روپے ڈونیٹ کروائے، 25 لاکھ پودے لگوائے، 60 ہزار سے زائد تھیلیسیمیا مریض بچوں کو خون مہیا کروایا جب کوئی covid میں نکلنے کو تیار نا تھا۔
جی ہاں۔ انکا قصور یہی ہے انہوں نے لاکھوں نوجوانوں کو عمامہ داڑھی، اور مسجدین آباد کرنے کا شوق دیا۔
انکا قصور یہی ہے انہوں نے کبھی ماردھاڑ، قتل و غارت، جھگڑے کو پروموٹ نہیں کیا۔ بلکہ محبت و امن کا ہی پیغام دیا۔
انکا قصور یہی ہے انہوں نے سب سے بڑا اسلامک ریسرچ سنٹر دیا جس میں 5000 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں جن کی pdf مفت میسر ہے۔
جو لوگ بھی ان پر اعتراض کرتے ہیں یا تو وہ کسی بغض و عداوت میں مبتلا ہیں، یا جاہل ہیں ! اگر سچ میں انکی نیت سوال کرنے اور پوچھنے کی ہو تو کومینٹ میں گالیاں دینے کی بجائےکے وہ ہم سے رابطہ کریں اور اپنے سوالات پر جواب حاصل کریں۔ یہ لوگ اصلاح چاہتے ہی نہیں، انکا کام صرف نفرت پھیلانا ہے۔