Voice Of Shorkot

  • Home
  • Voice Of Shorkot

Voice Of Shorkot "News, views, and insights from a journalist's perspective! JOURNALIST AT EXPRESS MEDIA GROUP

Join this channel for timely updates, expert opinions, and thought-provoking discussions on current events, politics, social issues, and more."

08/09/2025

رجب علی بھٹی کی دریائے راوی بند مائی صفوراں پر آج شام کی رپورٹ

08/09/2025

شورکوٹ کے ہر کونے سے لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ یہ محض اعداد و شمار یا خبریں نہیں بلکہ ان گنت خاندانوں کے دکھ اور درد کی کہانیاں ہیں۔ اگر ہم واقعی چاہتے ہیں کہ ان کی مشکلات حکامِ بالا تک پہنچیں تو ضروری ہے کہ ان کی اپنی آواز براہِ راست سنی جائے۔
میری درخواست ہے کہ آپ اپنے علاقے کے سیلاب متاثرین کے مسائل کو واضح کریں، ان کے چھوٹے چھوٹے ویڈیو کلپس بھیجیں، اور خاص طور پر متاثرہ افراد کی شکایات ان کی اپنی زبانی ریکارڈ کریں۔ ان کی آنکھوں کی نمی، ان کے لبوں کی فریاد، اور ان کے چہروں پر لکھی بے بسی ہی سب سے بڑی دلیل ہے۔
میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان آوازوں کو محض سنا ہی نہیں جائے گا بلکہ انہیں میڈیا کے ذریعے حکامِ بالا تک پہنچایا جائے گا۔ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، بلکہ مظلوموں کا ساتھ دینے اور ان کے دکھ کو طاقتوروں کے ایوانوں تک پہنچانے کا ہے۔
عمران کملانہ
صدر سٹی پریس کلب شورکوٹ
03457072070

08/09/2025

دریائے راوی عبد الحکیم کے مقام پر ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئےہیڈ سدھنائی سے پیچھے بند ایک مقام ہے مائی صفوراں کا وہاں سے راوی کو بریچ کیا جاتا ہے جہاں سے پانی نکلتا ہوا ان علاقوں میں داخل ہوتا ہےتو زیل چکوک سیلاب کے پانی کی زد میں آ ہے ہوئے ہے
1. 775گ ب
2. 768گ ب
3. 778گ ب
4. 774گ ب
5. 699/41گ ب
6. 697/39گ ب
7. 698/40 گ ب
8۔درکھانہ
9۔1 کے ایم
10۔2 کے ایم
11۔کوٹ دیوان
12۔ شیخوپورہ
13۔ حویلی کورنگا
14۔ولایت پور
15۔11 ڈی
16۔10 ڈی
17۔9 ڈی
18۔8 ڈی
19۔7 ڈی
20۔6 ڈی
21۔18 ڈی
22 ۔16 ڈی
23۔24 گھگھ
24۔14 گھگھ
25 پل 26
پہاڑ والا، گھمن ماڑی بستی اسلام ، جلالپور، کھوکھرا کملانہ، سرفراز والا، ککی نو دوم سومے والا سمیت 31 مواضعات و چکوک شامل ہیں
اس کٹ کی وجہ سے ان علاقوں میں بڑی تباہی مچی ہوئی ہے پانی جنھگ تک جا پہنچا ہے جو ہیڈ سدھنائی سے تقریباً 85کلومیٹر دور ہے
پانی مکانوں کی چھتوں پر سے گزر رہا ہے پانی کی بلندی 10فٹ تک ہے
اس وقت دفاعی پیداوار کے وزیر بیریسٹر رضا حیات ہراج نے بولا ہے ابھی وہ کٹ بند نہیں ہوسکتا جب تک دریا کا پانی کم نہ ہو
درکھانہ کی سرزمین پر جب سیلاب کی بے رحم موجیں ٹکرائیں تو بستیاں اُجڑ گئیں، کھیت ویران ہو گئے اور زندگی اپنی رونقیں کھو بیٹھی۔ جہاں کبھی ہریالی لہراتی تھی، وہاں آج کیچڑ اور ملبے کا ڈھیر ہے۔ گاؤں کے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، اور ہر طرف ایک ہی منظر ہے: تباہی، ویرانی اور آنسو۔
یہ منظر قیامت سے کم نہیں۔
یہ چیخیں دل کو چھید دیتی ہیں۔
کھیت، جو کبھی کسانوں کی محنت کی گواہی دیتے تھے، آج ویرانی اور بربادی کا عکس ہیں۔ وہ ہاتھ جو زمین کو آباد کرتے تھے، اب خالی دعاؤں میں اٹھے ہیں۔ عورتیں، جو گھروں کی رونق تھیں، آج کھلے آسمان تلے بے بس بیٹھی ہیں۔ ان کی آنکھوں کے آنسو ہی ان کے دکھ کی زبان ہیں۔
یہ بربادی صدیوں یاد رکھی جائے گی۔
یہ سیلاب صرف پانی نہیں لایا، یہ خوابوں کو بہا لے گیا۔ یہ عزتیں، سہولتیں اور سکون سب چھین کر لے گیا۔ ہر طرف چیخیں اور سسکیاں ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے "میرا سب کچھ ختم ہو گیا"، کوئی رو رہا ہے "میرا گھر، میری دنیا، سب اجڑ گیا"، اور کوئی خاموش ہے کیونکہ الفاظ بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔
یہ خاموشی سب کچھ کہہ جاتی ہے۔
پنجاب کی دھرتی گواہ ہے کہ یہ صرف بارش نہیں، یہ ایک کرب کی داستان ہے۔ یہ خطاؤں اور کوتاہیوں کا بوجھ ہے جس نے بے بس انسانیت کو ڈبو دیا۔ یہ تباہی صرف زمین کو نہیں بلکہ دلوں کو بھی روند گئی ہے۔
یہ زخم وقت بھی نہیں بھر سکے گا۔


08/09/2025

تحصیل انتظامیہ شورکوٹ سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرحم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام

وڈیو پہلے کمنٹ میں لوگوں کا کہنا تھا۔16گریڈ کا آفیسر ہے اگر سزا ناں ملی ہے  تو CCD کی کارکردگی مشکوک ھو جائے گی کہروڑپکا...
08/09/2025

وڈیو پہلے کمنٹ میں
لوگوں کا کہنا تھا۔16گریڈ کا آفیسر ہے اگر سزا ناں ملی ہے تو CCD کی کارکردگی مشکوک ھو جائے گی کہروڑپکا بچی سے نازیبہ حرکات کرنے والا ملزم سی سی ڈی ٹیم کی دن رات کوششوں سے گرفتار
افضل نامی شخص جو محلہ ظفر آباد کا رہائشی ہے واقعہ والی رات اسلام آباد فرار ہو گیا تھا
پاکستانی اٹامک انرجی ڈیپارٹمنٹ میں سولہویں گریڈ کا سینیئر ملازم ہے ۔سی سی ڈی ٹیم نے ریڈ کر کر ملزم کو گرفتار کیا۔
سی سی ڈی انچارج کہروڑپکا عارف حسین شاہ،مصطفی صاحب ،مغیز صاحب، ارشاد صاحب ان سب کی محنت نے اور ٹیم ورک میں اور اللہ کے فضل نے ان سب کو کامیاب کیا۔

08/09/2025

ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کا سیلاب متاثرین کے لیے پیغام

07/09/2025

🌊 سیلاب کی صورتحال
ٹرالی موڑ جلالپور روڈ پر پانی کا بہاؤ تیز ہے، سمت واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ مزید تفصیل ویڈیو میں 👇

07/09/2025

🌊 سیلاب کی صورتحال
ٹرالی موڑ جلالپور روڈ پر پانی کا بہاؤ تیز ہے، سمت واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ مزید تفصیل ویڈیو میں 👇

07/09/2025

آج وریام والا جلال پر، جہاں راوی اور چناب آپس میں ملتے ہیں، سیلاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران علی عباس خان کملانہ اور عوام سے انٹرویو میں گفتگو ہوئی۔ انتظامیہ کی مکمل ناکامی، ریلیف کے نام پر کچھ نہیں لونگا
اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے لڑ رہے ہیں۔

07/09/2025

دریائے راوی ہیڈ بلو کی کی تازہ صورتحال

07/09/2025

تریموں بیراج

07/09/2025

25 پل اور گھمن ماڑی کے درمیان چاہ پہاڑ والا سیلابی پانی سڑک کراس کرتے ہوئے

Address


Telephone

+923457072070

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Shorkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share