03/11/2025
تھانہ حاجی پورہ پولیس کی کاروائی کروڑوں روپے فراڈ کے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار
ملزم عمر رضا فراڈ اور دھوکے بازی کے ذریعے شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کر کے روپوش ہو چکا تھا جو سیالکوٹ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب جبکہ چار مقدمات میں اشتہاری تھا
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ملزم کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے تھے ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ انسپکٹر عبدالرزاق نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم عمر رضا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے