Shahbaz Saeed

Shahbaz Saeed میرا مقصد صرف آگاہی فراہم کرنا ہے۔ شاید یہ تلخ ہے لیکن حقیقت ہے I believe accuracy in everything.

02/01/2026

یہ غالباً 71ء کا واقعہ ہے۔ گورنمنٹ کالج پشاور کی اسٹوڈنٹس یونین نے کالج کے مشاعرے میں فیض کو بلانے کا فیصلہ کیا۔ پرنسپل اور پروفیسروں سے مشورہ کیا۔ سب کی یہی رائے تھی کہ وہ اتنا بڑا شاعر ہے ہزاروں روپے مشاعرہ پڑھنے کے لیتا ہے۔ یونین کے پاس اتنے فنڈز کہاں ہیں کہ اُسے بلائو گے۔ بچوں کو خاصی مایوسی ہوئی، لیکن وہ اسے بلانے پر تلے ہوئے تھے اِدھر اُدھر سے معلومات کیں۔ کہیں اتفاق سے میرا بھتیجا مرتضیٰ سید ان دنوں وہاں پڑھاتا تھا۔ اُن کا حد سے بڑھا ہوا اشتیاق دیکھ کر وہ اُنہیں میرے پاس لے آیا۔ میں نے کہا، ’’دیکھئے کوشش کرتا ہوں۔‘‘ فون پر بات کی اور فیضؔ نے بلا تامل وعدہ کر لیا۔ بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ تاریخ مقرر کرکے اطلاع دی اور فیضؔ آ گئے۔ پرنسپل اور اسٹاف کو آخر تک یقین نہ تھا کہ یہ بیل منڈھے چڑھے گی۔ اس کے آنے سے ہماری دھاک بیٹھ گئی۔ ٹھاٹ کا مشاعرہ ہوا۔ بچوں نے یونین کی طرف سے فیضؔ کو ہوائی جہاز کے واپسی ٹکٹ کی رقم پیش کی، اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ سب حیران تھے کہ یہ کیسا شاعر ہے، زیادہ حیرت اس لیے تھی کہ کچھ عرصے پہلے اُنہوں نے حفیظؔ جالندھری کو بلایا تھا، ان دنوں حفیظؔ حکومت کی طرف سے اسی کام پر مامور تھا۔ گورنمنٹ کے خرچ پر تعلیمی اداروں میں جائے اور اسٹوڈنٹس کو سیاست سے دور رکھنے کی راہ ہموار کرے۔ حفیظؔ آیا، کمشنر پشاور کے بنگلے پر ٹھہرا، مشاعرہ پڑھ کر جانے لگا۔ یونین کے لڑکوں سے کہا، ’’آیا تو میں سرکاری خرچ پر ہوں، کمشنر میرا دوست تھا، قیام اس کے ہاں رہا۔ اگر میں وہاں نہ ٹھہرتا تو تم مجھے کسی اعلیٰ ہوٹل میں ٹھہراتے، جس کا دو روز کا خرچ کم از کم پانچ سو روپے آتا۔ لہٰذا وہ پانچ سو روپے مجھے دے دو۔‘‘ اور اس طرح وہ ان سے پانچ سو روپے لے کر چلتا بنا۔
ادھر فیضؔ کا یہ کردار کہ کرایہ جیب سے خرچ کیا اور لڑکوں کے اصرار کے باوجود یہ پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ اب پرنسپل، اسٹاف اور لڑکے ان دونوں شاعروں کا موازنہ کرکے کہہ رہے تھے، حفیظؔ تو شاہنامہ اسلام کا، پاکستان کے ترانے کا خالق شاعر ہے اور یہ ایک سوشلسٹ، ملحد شاعر ہے، لیکن دونوں کے کرداروں میں کتنا فرق ہے، شاعرِ اسلام کتنا بونا اور یہ کافر کتنا قد آور ہے، کتنا عظیم ہے۔

فارغ بخاری کی تصنیف البم (خاکے) سے اقتباس

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

20/09/2025

وہ حِیلہ گَر ہیں جو مَجبُورِیاں شُمار کَریں
چراغ ہَم نے جَلائے ہَوا کے ہوتے ہُوئے۔۔۔!

احمدفرازؔ

14/09/2025
07/09/2025

ایک آدمی ایک دانشمند کے پاس اپنی پریشانی لے کر گیا اور کہا:

"اے دانشمند، میں اپنی بیوی، چھ بچوں، ماں اور ساس کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہتا ہوں، میں کیا کروں؟"

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک گدھا خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"

آدمی دو دن بعد واپس آیا اور کہا:
"اے دانشمند، صورتحال اور خراب ہوگئی ہے۔"

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک بھیڑ خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"

آدمی واپس آیا اور اس کا چہرہ زرد تھا، اس نے کہا:
"صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔"

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک مرغی خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"

آدمی واپس آیا اور خودکشی کے قریب تھا...

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور گدھا بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"

آدمی واپس آیا اور کہا:
"صورتحال تھوڑی بہتر ہوگئی ہے۔"

پھر دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور بھیڑ بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"

آدمی واپس آیا اور کہا:
"اب سب ٹھیک ہے۔"

دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور مرغی بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"

آدمی واپس آیا اور کہا:
"اب میں بہترین حال میں ہوں، دل سے شکریہ!"

اس طرح دنیا کے سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاتا ہے...
وہ آپ کو نئی مشکلات پیدا کرکے اصل مسئلے کو بھولنے پر مجبور کرتے ہیں، تاکہ آپ اپنے مسائل پر اللہ کا شکر ادا کریں اور ان کے احسان مند رہیں۔۔۔۔

18/07/2025

کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کے ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میری جبینِ نیاز میں

03/07/2025

ذرا بھی فرق نہیں ہُو بہُو دھڑکتا ہے
یہ دل نہیں میرے سینے میں تُو دھڑکتا ہے

(ظفر اقبال)

03/07/2025

اب تیرے انتظار کی عادت نہیں رہی
پہلے کی طرح گویا محبت نہیں رہی

ذوق نظر ہمارا بڑھا ہے کچھ اس طرح
تیرے جمال پر بھی قناعت نہیں رہی

فرقت میں اس کی روز ہی ہوتی تھی اک غزل
اب شاعری ذریعۂ راحت نہیں رہی

دنیا نے تیرے غم سے بھی بیگانہ کر دیا
اب دل میں تیرے وصل کی چاہت نہیں رہی

کچھ ہم بھی تھک گئے ترے در پر کھڑے کھڑے
تم میں بھی پہلے جیسی سخاوت نہیں رہی

03/07/2025

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور متعدد مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم کے مطابق دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم کا کہنا ہے کہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر،گانچھے اور شگر میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے مظفرآباد، وادی نیلم اور راولا کوٹ میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حویلی اور باغ میں شدید بارش کا امکان ہے جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈواللہ یار، ٹھٹہ، بدین اور مٹھی میں بارش کا امکان ہے جبکہ گھوٹکی،خیرپور، شکارپور،لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے نے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ اور نصیرآباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے جبکہ شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

30/06/2025

اسلام آباد: مائع پیٹرول گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کردیا گیا۔

اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی7 روپے 43 پیسے سستی ہوگئی ہے۔

11.8 کلوگرام کے ایل پی جی کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2750 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

30/06/2025

رواں مالی سال سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال 2025 میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ8 ہزار 500 روپے بڑھا ہے۔

رواں مالی سال کےاختتام پر فی تولہ سونےکا بھاؤ 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہے جبکہ مالی سال 2024 کے اختتام پر فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ41 ہزار 700 روپے تھا۔

اسی طرح مالی سال 2025 میں 10 گرام سونے کی قیمت 93 ہزار 201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 240 روپے ہوگئی جبکہ مالی سال 2024 کے اختتام پر 10گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے تھا۔

دوسری جانب مالی سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 956 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 282 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال فی اونس سونے کا بھاؤ 2 ہزار 326 ڈالر تھا۔

30/06/2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں کے ذریعے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی ختم کردی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے سے متعلق خط لکھ دیا، اویس لغاری نے خط میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔

اعلامیے کے مطابق خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے اور آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ریٹرن آف ایکویٹی کم کرنے کا بھی ذکر کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے، صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں، صارفین صرف بجلی کی قیمت ادا کریں، اضافی چارجز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahbaz Saeed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share