08/10/2022
اے آر گورایہ بانی/ مرکزی چئیرمین ایپلا نے ضلعی صدر ایپسماء طارق محمود چوہدری کی اہلیہ کی تعزیت کی۔
طارق چوہدری کے غم میں تمام ضلع شریک ہے۔ اے آر گورایہ بانی ایپلا
نارووال( ) طارق محمود چوہدری صدر ایپسماء ، مینجنگ ڈائریکٹر نیو پائلٹ ہائی اسکول نارووال، سیاسی و سماجی راہنما کی اہلیہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھی۔ جس کی تعزیت کے لیے اے آر گورایہ بانی/ مرکزی چئیرمین آل پاکستان لمبردارز ایسوسی ایشن اور کوآرڈینیٹر پنجاب الحاج چوہدری محمد ارشد لمبردار پنڈوری ڈھونڈا تشریف لائے۔ طارق محمود چوہدری کی اہلیہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعاکی گئی ۔ اے آر گورایہ بانی ایپلا نے اس موقع پر کہا کہ طارق چوہدری کے غم میں پورا ضلع نارووال شریک ہے۔ طارق محمود چوہدری ایجوکیشنل ، سیاسی و سماجی راہنما ہیں۔آل پاکستان لمبردارز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت ضلع نارووال کی تمام اہم شخصیات اظہار افسوس کرچکی ہیں۔