10/08/2026
چین نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مکہ معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے بیجنگ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چین اور اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی پیکٹ قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
وانگ ای کے مطابق مشترکہ سیکیورٹی تعاون کا مقصد خطے میں جاری تنازعات کے پائیدار حل کی تلاش، مشکل حالات میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ اور ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
چین کی جانب سے مکہ معاہدے کی حمایت اور مشترکہ سیکیورٹی تعاون کی تجویز کو اسلامی دنیا کے ساتھ بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Disclaimer: This content is shared for news and informational purposes only. It does not promote or endorse violence, war, or any political viewpoint.