
15/04/2025
" روز محشر میں مولانا مودودی رح سے اپنی تلخ نوائی پر معافی مانگوں گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے معاف ضرور کرے گا "
ڈاکٹر اسرار احمد رح
" یہ شخص ( ڈاکٹر اسرار احمد ) ہم سے الگ ہوا لیکن یہ جدھر بھی جائے گا دین کا کام ضرور کرے گا "
مولانا مودودی رح
یوم وفات ڈاکٹر اسرار احمد رح , 14 اپریل
وہ شخص جسے دیکھا نہیں لیکن محسوس ہوتا ہے کہ آج بھی ہمیں کلام اقبال رح کی شرح بیان کر رہے ہیں
وہ شخص جس نے مولانا مودودی کو تو چھوڑا لیکن مولانا مودودی اس کے دل سے نہیں نکلا
جب بھی اسکا نام لیا محبت اور عقیدت سے لیا ,
ڈاکٹر صاحب کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہمیں اس سے محبت ہے , اس شخص نے زندگی کا ایک ایک لمحہ حق کے راستے میں وقف کیا تھا _
وہ درویش خدا مست تھا , وہ شرق و غرب سے بالاتر رہا , لاہور میں بیٹھ کر بخارا و سمرقند انکے دل میں بستا تھا , انکی فکر نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاک کاشغر تھی ,
انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا