A To Z News And Current Afairs

A To Z News And Current Afairs +923016153837

02/11/2025
گلگت بلتستان  برف کی وادیوں میں دہکتی آزادی(کالم : سولہریں)»اسلم ندارسلہری «امیدوارقانون سازاسمبلی آزادکشمیر حلقہ ایل اے...
02/11/2025

گلگت بلتستان برف کی وادیوں میں دہکتی آزادی

(کالم : سولہریں)
»اسلم ندارسلہری «
امیدوارقانون سازاسمبلی آزادکشمیر حلقہ ایل اے35جموں2

سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی49 سیالکوٹ
03016153837

یکم نومبر 1947ء کی خنک مگر آگ برساتی صبح کو گلگت کی فضاؤں میں آزادی کی گونج بلند ہوئی برف سے ڈھکے پہاڑوں،نیلگوں جھیلوں اور ننگر،ہنزہ،اسکردو،غذر اور چترال کی فضاؤں نے اُس دن ایک نئی تاریخ لکھی۔ برصغیر کے تقسیم کے صرف چند ماہ بعدجب کشمیر کے اطراف میں جنگ کے بادل چھائے ہوئے تھے تب گلگت کے جانبازوں نے غلامی کی زنجیروں کو کاٹ پھینکا اور اپنی دھرتی کو آزاد کر کے ایک روشن مثال قائم کی۔یہ آزادی کسی بیرونی طاقت کی مرہونِ منت نہیں تھی بلکہ یہ ایک خالص عوامی جدوجہد تھی۔ صوبیدار میجر بابر خان،کیپٹن حسن خان،اور اُن کے ساتھیوں نے نہ صرف ڈوگرہ گورنر بریگیڈیئر گھنسارا سنگھ کو گرفتار کیا بلکہ اُس کے پورے نظامِ ظلم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ ان سپوتوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر وہ کام کر دکھایا جسے تاریخِ جنوبی ایشیا میں ایک نادر واقعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔یہ محض عسکری بغاوت نہیں تھی بلکہ عزم، ایمان اور خودداری کی ایک لازوال داستان تھی۔ آزادی کے بعد جب گلگت کے عوام کے سامنے یہ سوال آیا کہ وہ کس کے ساتھ رہیں، تو اُنہوں نے بغیر کسی دباؤ کے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ کسی سیاسی مصلحت یا وقتی مفاد پر نہیں بلکہ عقیدت، نظریے اور محبتِ وطن پر مبنی تھا۔لیکن افسوس، اس فیصلۂ وفا کے بدلے میں اُنہیں آج تک مکمل آئینی شناخت نہیں ملی۔ وہ پاکستان کے دل سے جڑے ہوئے ہیں، مگر آئین کی کتاب میں اُن کے لیے ایک واضح باب ابھی تک لکھا نہیں گیا۔ ان کے بچے قومی پرچم کے سائے تلے پروان چڑھتے ہیں۔یہ وہ خطہ ہے جو پاکستان کا جغرافیائی دل اور دفاعی دیوار ہے۔ قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کے سنگم پر واقع گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال، پانی کے چشموں اور برفانی گلیشیئرز سے معمور ہے۔ یہ وہی خطہ ہے جہاں سے پاکستان کے دریا جنم لیتے ہیں،جہاں کی وادیاں سیاحت سے ملکی معیشت کو سہارا دے سکتی ہیں، اور جہاں کے عوام اپنی سادگی، بہادری اور محبِ وطن جذبے میں مثال ہیں۔آج گلگت بلتستان کا نوجوان اپنے آبا کی طرح وطن کی سرحدوں پر پہرہ دے رہا ہے۔ اُس کے سینے میں وہی آگ دہک رہی ہے جو 1947ء میں بھڑکی تھی۔ وہ پاکستان کے دفاع، امن، اور ترقی میں برابر کا شریک ہے۔ لیکن اُس کے دل میں ایک سوال بھی ہےکیا ہماری قربانیاں، ہماری وفاداریاں، اور ہمارا خلوص کبھی ریاستی اعتراف پائیں گے؟یہ سوال محض سیاسی نہیں بلکہ احساسِ ملکیت سے جڑا ہوا ہے۔وقت آگیا ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے لوگ اُن برفانی پہاڑوں کی خاموشی میں چھپی صدائیں سنیں۔ وہ صدائیں جو کہتی ہیں.ہم پاکستان کے ہیں، ہمیں بھی پاکستان کا بننے دوگلگت بلتستان کے عوام کو آئینی، معاشی اور سماجی حقوق دینا اب محض ایک انتظامی ضرورت نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اگر ہم اُن لوگوں کو نظر انداز کریں جنہوں نے اپنی مرضی سے پاکستان کا پرچم اُٹھایا، تو یہ ہماری تاریخ پر قرض بن جائے گا۔یکم نومبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی صرف جیت لینے کا نام نہیں بلکہ اُس جذبے کو زندہ رکھنے کا تقاضا ہے جس نے غلامی کے اندھیروں میں روشنی بھری۔یہ دن سلام پیش کرنے کا دن ہے اُن جانبازوں کو جنہوں نے سرد راتوں میں آزادی کی چنگاری روشن کی، اُن ماؤں کو جنہوں نے سپاہی بیٹوں کو وطن کے لیے قربان کیا، اور اُن عوام کو جنہوں نے برف کی دیواروں میں بھی گرم لہو سے محبت کی داستان لکھی۔گلگت بلتستان کا جشنِ آزادی دراصل پاکستان کی روح کی تازگی کا دن ہےکیونکہ جس دھرتی نے خود کو آزاد کر کے پاکستان کو چُنا، وہ ہماری اصل طاقت،اصل شناخت اور اصل غیرت کی علامت ہے
#سولہریں
Asif Ali Zardari Nadeem Afzal Chan Bilawal Bhutto Zardari Pakistan Tehreek-e-Insaf Peoplesparty Sindh Pakistan Peoples Party - PPP PPP Digital Punjab PPP AJK Social Media Cell

Armghan Subhani Umer Subhani Varyo House Zila Sialkot Rana Rehan
31/10/2025

Armghan Subhani Umer Subhani Varyo House Zila Sialkot Rana Rehan

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A To Z News And Current Afairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A To Z News And Current Afairs:

Share