Pak news

Pak news mere lie allah hi kafi hai

06/09/2025

پاک نیوز کی طرف سے تمام اہل وطن کو جشن عید میلاد النبی مبارک

عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ایڈیشن...
04/09/2025

عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مجرم نے مارچ 2023ء میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کی بنیاد پر عدالت نے مجرم کو سخت ترین سزا دیتے ہوئے حکم دیا کہ اسے پھانسی پر اس وقت تک لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔

اسلام آباد: پاکستان اور بھارتی وزرائے اعظم چین میں اکھٹے ہو گئے۔ چین میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا شاندار استقبا...
01/09/2025

اسلام آباد: پاکستان اور بھارتی وزرائے اعظم چین میں اکھٹے ہو گئے۔ چین میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال روایتی رہا۔

جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتیں ایک بار پھر چین میں اکھٹی ہو گئیں۔ رواں سال پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم پہلی بار ایک ہی تقریب میں موجود ہیں۔

مبصرین کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں پاکستان اور بھارتی وزرائے اعظم کے استقبال میں واضح فرق نظر آیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال ایک فاتح سربراہ مملکت جیسا ہوا۔ اور شہباز شریف کے ریڈ کارپٹ استقبال میں چین کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ جبکہ بھارتی وزیر اعظم کا چین میں استقبال پھیکا سا دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے چین میں استقبال پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔ جبکہ بھارتی وزیر اعظم کو سوشل میڈیا پر انہی کے ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی شہباز شریف کے استقبال کو گرمجوش قرار دے رہے ہیں۔ اور نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین میں پرتپاک ریڈ کارپٹ استقبال باعث فخر ہے۔ چینی جہازوں کے ذریعے بھارتی رافیل گرانے والے کا ایسا ہی استقبال ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو تیانجن ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

27/08/2025
ملائیشیا کی ریاست ترنکگانو نے اعلان کیا ہے کہ جو مرد بغیر کسی شرعی عذر کے نماز جمعہ ادا نہیں کریں گے، انہیں دو سال قید ی...
21/08/2025

ملائیشیا کی ریاست ترنکگانو نے اعلان کیا ہے کہ جو مرد بغیر کسی شرعی عذر کے نماز جمعہ ادا نہیں کریں گے، انہیں دو سال قید یا تین ہزار رنگٹ (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ اعلان رواں ہفتے ملائیشین اسلامی پارٹی (پی ایس اے) کے زیر انتظام صوبے میں کیا گیا۔

ریاستی حکام کے مطابق اب ایک بار بھی جمعے کی نماز ترک کرنا جرم تصور ہوگا، جس پر قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ اس سے قبل قانون کے تحت تین مرتبہ نماز جمعہ چھوڑنے پر کارروائی کی جاتی تھی، تاہم اب قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ترنکگانو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعے کی نماز ترک کرنے والوں کے خلاف کارروائی عوامی رپورٹس یا حکومتی گشتوں کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ریاستی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی نے وضاحت کی کہ سزا سے پہلے عوام کو یاد دہانی کروانا ضروری ہے کیونکہ جمعے کی نماز صرف ایک مذہبی فریضہ نہیں بلکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور فرمانبرداری کی علامت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سزائیں صرف انہی افراد کو دی جائیں گی جنہیں یاد دہانی کے باوجود نماز جمعہ کی ادائیگی سے گریز کیا جائے۔

سہولتوں کا سیلاب اور روح کی موتایک ایسی کہانی، جو چوہوں سے شروع ہوئی… اور انسانیت تک جا پہنچی۔اگر کسی مخلوق کو ہر سہولت ...
20/08/2025

سہولتوں کا سیلاب اور روح کی موت
ایک ایسی کہانی، جو چوہوں سے شروع ہوئی… اور انسانیت تک جا پہنچی۔

اگر کسی مخلوق کو ہر سہولت دے دی جائے — وافر خوراک، محفوظ رہائش، سکون، اور کوئی خطرہ نہ ہو — تو کیا وہ ہمیشہ خوش و خرم اور ترقی یافتہ رہے گی؟

یہ سوال حیاتیات کے ایک امریکی ماہر جان کلہون نے 1970ء میں چوہوں پر ایک چونکا دینے والا تجربہ کر کے دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

کلہون نے ایک مثالی ماحول تخلیق کیا، کھانے پینے کی کمی نہیں، رہائش وسیع، دشمن کوئی نہیں۔ وہاں صرف چار جوڑے چوہوں کو چھوڑا۔
کچھ ہی عرصے میں ان کی آبادی تیزی سے بڑھی۔ امن، آرام اور سہولتوں سے بھرپور "جنت" میں ہر چیز مکمل تھی… مگر پھر کچھ عجیب ہونے لگا۔

315 دن بعد
افزائش کی شرح کم ہونے لگی، سماجی ڈھانچہ بگڑنے لگا، چوہوں میں تشدد، گوشہ نشینی، ذہنی بیماری، بچوں کو چھوڑ دینا، اور حتیٰ کہ ایک دوسرے کو کھانا جیسے رویے پیدا ہونے لگے۔
کچھ چوہے مکمل بے مقصد زندگی گزارنے لگے — نہ لڑائیاں، نہ تعلقات، نہ افزائش نسل… صرف کھاتے، سوتے، اور وقت گزارتے۔

اور پھر
سب کچھ ہوتے ہوئے بھی یہ مثالی دنیا تباہ ہو گئی۔
کسی نے حملہ نہیں کیا، کوئی آفت نہیں آئی، کوئی کمی نہیں ہوئی — بس جینے کا مقصد ختم ہو گیا۔
آخری چوہا 2 سال بعد پیدا ہوا… اور پھر موت کے سوا کچھ نہ بچا۔

یہ تجربہ 25 مرتبہ دہرایا گیا، اور ہر بار نتیجہ وہی تھا:
سہولت زدہ معاشرہ، بغیر مقصد کے زندگی، اور پھر مکمل تباہی۔

سوچنے کی بات ہے کہ
کیا صرف سہولتیں، آسائشیں، اور تحفظ ہی انسان یا معاشرہ کی کامیابی کی ضمانت ہیں؟
یا ہمیں جینے کے لیے ایک "مقصد"، ایک "جدوجہد"، اور کچھ چیلنجز درکار ہوتے ہیں؟

اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے

اور اگر الله اپنے بندوں کے لیے رزق کشادہ کر دیتا، تو وہ ضرور زمین میں سرکشی کرنے لگتے، لیکن وہ ایک اندازے کے ساتھ (یعنی جتنا مناسب ہو) نازل فرماتا ہے، جیسا وہ چاہتا ہے۔"
[سورۃ الشورى: 27]

زندگی صرف آرام کا نام نہیں… بلکہ ذمہ داری، قربانی، اور جدوجہد کا نام ہے۔
جس معاشرے سے یہ سب ختم ہو جائے، وہ کتنا بھی آرام دہ ہو… وہ اندر سے مرنا شروع ہو جاتا ہے۔
دنیا میں مشکلات، کمی، اور جدوجہد دراصل انسان کو متوازن، مضبوط اور زندہ رکھتی ہیں۔ آسانی اگر بے قابو ہو جائے، تو وہ تباہی کا دروازہ کھول دیتی

یوم آزادی: حق کی لڑائی؛  پاک نیوز نیٹ ورک کی طرف سے تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک ہو۔
13/08/2025

یوم آزادی: حق کی لڑائی؛ پاک نیوز نیٹ ورک کی طرف سے تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا۔ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی ...
10/08/2025

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی سے ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم کمیٹی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین چھ ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے نکل جاتے ہیں، جس کے بعد چھ ماہ تک بجلی صارفین کو تقریباً پانچ ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے۔

معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش ، پاکستان کو 4 ارب ، 10 کروڑ روپے کا خسارہ

کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی، پروٹیکٹڈ کیٹیگری 201 یونٹ سے 301 یونٹ تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ صارفین سے زیادتی ہے کہ 200 سے زائد صرف ایک یونٹ پر اگلے چھ مہینے تک اضافی پانچ ہزار روپے تک بل ادا کریں۔

کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لے کر کابینہ میں تجاویز پیش کرے گی، کمیٹی کی تجاویز پر 200 یونٹس والا معاملہ حل ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا: 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور:  محکمہ  صحت  خیبرپختونخوا...
10/08/2025

خیبرپختونخوا: 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپےکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں28 ارب61 کروڑ روپےکی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں سامنے آیا ہےکہ نجی اسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی اسپتالوں کو اربوں روپےکی ادائیگیاں کی گئیں۔ 10اضلاع کے 48 میں سے17 اسپتال صحت سہولت کارڈ پینل میں رجسٹرڈ نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ادائیگیاں کی گئیں، سوات کے دو غیر رجسٹرڈ نجی اسپتالوں کو 1،1 ارب روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کی گئیں، 32 ڈی ایچ کیو اسپتال میں ضرورت سے زائد بھرتیاں کی گئیں جس سے خزانےکو نقصان پہنچا، ضرورت سے زیادہ بھرتیوں سے خزانےکو 82 کروڑ 40 لاکھ روپےکا نقصان ہوا۔

یکم مارچ 2022 کو سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانا تھا جو نہیں ہوا، سینٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمہ صحت اور نادرا نے متعارف کرانا تھا، محکمہ صحت اور نادرا نے صحت سہولت پروگرام کے لیے یہ سسٹم متعارف کرانا تھا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت سہولت کارڈ سے استفادہ کرنے والے مریضوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب نہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق ، یہ صوبے کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ اور گڈ گورننس کی مثال ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیصلوں ...
09/08/2025

پنجاب حکومت کے مطابق ، یہ صوبے کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ اور گڈ گورننس کی مثال ہے ،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیصلوں اور سخت مالیاتی نظم و ضبط سے پنجاب کے شہریوں کو 30 سال پرانے قرض سے نجات ملی، کموڈٹی قرض گندم کی خریداری کے باعث پیدا ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت پر گندم خریداری سے آٹے اور روٹی کی قیمتیں آسمان پر پہنچیں، اس کی قیمت شہریوں کو مہنگائی کی شکل میں اپنی جیب سے ادا کرنی پڑی۔

محکمہ خوراک صوبے میں پیدا گندم کا 14 فیصد تقریباً 35 سے 40 لاکھ میٹرک ٹن ہر سال خریدتا تھا جس سے 70 لاکھ میں سے صرف دو سے چار لاکھ کسان فائدہ اٹھاتے تھے۔

پنجاب حکومت کے مطابق گندم خریداری کا یہ غیر منصفانہ کھیل بند نہ ہوتا تو مارچ 2024 تک قرض 1080 ارب روپے اور جون 2024 تک 1.15 کھرب روپے تک پہنچ جاتا جو پنجاب کے سالانہ بجٹ کا تقریباً 35 فیصد ہوتا، قرض ختم کرنے کیلئے صوبائی بجٹ سے 761 ارب روپے ادا کیے گئے۔

بروقت ادائیگی نہ ہونے پر پنجاب حکومت ماہانہ 50 کروڑ روپے سود ادا کرنے کی پابند ہوتی اور قرض ادائیگی کے بعد پنجاب حکومت اپنے گندم کے تمام ذخائر کی مکمل مالک بن گئی۔

اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیردل کا کہنا تھاکہ پنجاب کا 31 سال پرانا مقامی بینکوں کاقرض مکمل ختم کردیا اور 675 ارب روپے کی واپسی سےمالی خودمختاری کی مثال قائم ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ 13 ارب 80 کروڑکی آخری قسط بھی ادا کردی گئی، بروقت ادائیگی نہ ہوتی تویومیہ 50 کروڑروپےسوداداکرنا پڑتا۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت 3 دہائیوں بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سےآزادہوگئی اور گندم خریداری وسبسڈی کا 675 ارب روپے کاقرض صفرکردیا۔

پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بزنس کمیونی...
09/08/2025

پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بزنس کمیونیٹی کی بات کو سمجھا اور اس پر ایکشن لیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صنعت کار ایس ایم تنویر کا کہنا تھاکہ جہاں بزنس کمیونٹی کا مسئلہ آئے گا، ہم سب ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم نے اپنے ملک کی معیشت کو کھڑا کرنا ہے، بزنس مین کو ڈرائیں گے تو وہ کہیں اور چلا جائے گا، ٹیکس دینا چاہتے ہیں جو ٹیکس نہیں دے رہا ہم اس کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ فون آیا کہ فیلڈ مارشل ہمارے ساتھ ڈنر کرنا چاہتے ہیں، ہماری فیلڈ مارشل سے ڈھائی سے 3 گھنٹے کی ملاقات تھی جس میں انہوں نے ہم سب کی بات تفصیل سے سنی۔

ایس ایم تنویر کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل نے کہا 2 سال سے تاجربرادری کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، فیلڈ مارشل نے ہماری بات کو سمجھا اور اس پر ایکشن لیا، میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگا ہے، ہمیں اس سے بڑا موقع نہیں ملے گا، ہارون اختر کی بہت سپورٹ تھی وہ بزنس کمیونٹی سے ملتے رہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا تاجربرادری کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیرکو سیلوٹ، بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے۔

ایس ایم تنویر کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے بھارت کو جس بہادری سے ہرایا مثال نہیں ملتی، پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانےکیلئے فیلڈمارشل کے ساتھ کھڑے ہیں، ایف پی سی سی آئی نے ڈیڑھ سال آئی پی پیزپرجنگ لڑی، بجلی قیمت 9 سینٹ، شرح سود 9 فیصد کرناوقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت تاجروں کوسپورٹ کرے تو کوئی پاکستان کوایشین ٹائیگربننے سے نہیں روک سکتا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمایاں ت...
06/08/2025

پاکستانی کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرلی۔

مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز 24 درجے بہتری حاصل کرکے 30 ویں، صائم ایوب 25 درجے ترقی کے ساتھ 37 ویں اور صاحبزادہ فرحان 34 درجے بہتری کے ساتھ 63 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

کپتان سلمان علی آغا 15 درجے بہتری کے ساتھ 76 ویں اور تجربہ کار بیٹر فخر زمان 3 درجے ترقی کے ساتھ 78 ویں نمبر پر آ گئے۔

دوسری جانب سینیئر کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان جو 2024 سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ایکشن میں نہیں رہے، تین تین درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 17ویں اور 19ویں پوزیشن پر آگئے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث جو دورہ ویسٹ انڈیز میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، 21 درجے نیچے جا کر 86 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے ابھیشک شرما بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا ٹاپ 20 میں نام شامل نہیں۔ فاسٹ بولر حارث رؤف بدستور 26 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ عباس آفریدی تین درجے نیچے جا کر 27 ویں پوزیشن پر آ گئے۔

لیفٹ آرم اسپنر صفیان مقیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 69 درجے ترقی کی اور 34 ویں نمبر پر آ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ نیچے آ کر 36ویں اور محمد نواز 51 درجے بہتری کے بعد 56ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Address

Sambrial
Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share