Badiana BBC

Badiana BBC This Page is dedicated To BADIANA People To Stay Connected With Motherland More Information Can Be

سول ہسپتال بچوں کی ایمرجنسی وارڈ کے انٹری دروازے پر تعینات بد کردار اور بد اخلاق یہ خاتون جو لوگ مجبوری اور مصیبت کے ستا...
17/01/2025

سول ہسپتال بچوں کی ایمرجنسی وارڈ کے انٹری دروازے پر تعینات بد کردار اور بد اخلاق یہ خاتون جو لوگ مجبوری اور مصیبت کے ستائے آتے ہیں انہیں دھکے دیتی اور گالم گلوچ کرتی ہے جو لوگ پیسے دیں انہیں اندر جانے دیتی ہے

بڈیانہ میں 20 دسمبر بروز جمعہ شاندار افتتاح26 دسمبر تک  15٪ ڈسکاؤنٹ 👏💖
20/12/2024

بڈیانہ میں 20 دسمبر بروز جمعہ شاندار افتتاح
26 دسمبر تک 15٪ ڈسکاؤنٹ 👏💖

فری میڈیکل سِکن کئیر کیمپ بڈیانہ بڈیانہ  میں بروز جمعتہ المبارک کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی محمد حنیف المعروف کالا ب...
13/12/2024

فری میڈیکل سِکن کئیر کیمپ بڈیانہ
بڈیانہ میں بروز جمعتہ المبارک کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی
محمد حنیف المعروف کالا بٹ،حنین بٹ اور انکی ٹیم کی خصوصی کاوش سے فری میڈیکل سکن کئیر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جس میں فری چیک اپ فری ادویات کیساتھ فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔۔۔

‏AirSial کی انتظامیہ کا دو نئے Airbus A320 طیاروں کے    ساتھ اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دینے کا فیصلہپاکستان کے معروف شہر س...
13/12/2024

‏AirSial کی انتظامیہ کا دو نئے Airbus A320 طیاروں کے
ساتھ اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دینے کا فیصلہ
پاکستان کے معروف شہر سیالکوٹ کے تاجروں کی کاوشوں سے 9 دسمبر 2020ء سے شروع ہونیوالی پرائیویٹ فضائی کمپنی ‏AirSial کی انتظامیہ نے دو نئے Airbus A320 طیاروں کے اضافے کیساتھ اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کیلئے گزشتہ ہفتے ایک خصوصی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں AirSial اور BOC Aviation کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ 2025ء میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش والے 2 نئے ہوائی جہازوں کے اضافے سے ایئرلائن کے کل بیڑے کا حجم 7 طیاروں تک پہنچ جائے گا، جو انہیں بین الاقوامی آپریشنز کے لیے تیار کرے گا۔ ایئر لائن کو 7 نئے روٹس پر بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے، جن میں چین، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت کے ائیرپورٹ شامل ہیں۔

شکیل حیدر بٹ کے لیے خبر غمبڈیانہ شکیل حیدر بٹ اور وحید حیدر بٹ کی والدہ  محترمہ جو کہ رضاے الہی سے انتقال کر گئیں ہیں نم...
05/12/2024

شکیل حیدر بٹ کے لیے خبر غم
بڈیانہ شکیل حیدر بٹ اور وحید حیدر بٹ کی والدہ محترمہ جو کہ رضاے الہی سے انتقال کر گئیں ہیں نماز جنازہ 5 دسمبر بروز جمعرات صبح 10 بجے اڈہ بڈیانہ والی قبرستان میں ادا کی گئی

ماشاءاللہ ہم جناب سر فرقان صاحب کو گورنمنٹ ہائی سکول بڈیانہ میں ہیڈ ماسٹر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
04/12/2024

ماشاءاللہ
ہم جناب سر فرقان صاحب کو گورنمنٹ ہائی سکول بڈیانہ میں ہیڈ ماسٹر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

محمد شفیق واصفی۔  محمد عباس محمد سجاد محمد ارباز کے ہاں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم تین دسمبر بعد از نماز ع...
04/12/2024

محمد شفیق واصفی۔ محمد عباس محمد سجاد محمد ارباز کے ہاں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم تین دسمبر بعد از نماز عشاء جامعہ مسجد یا رسول اللہ محلہ قریشیاں بڈیانہ شریف

سیالکوٹ پیکو شور محمد اکبر علی واصفی کے ہاں محفل مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم 29 اکتوبر بعد از نماز عشاء
04/12/2024

سیالکوٹ پیکو شور محمد اکبر علی واصفی کے ہاں محفل مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم 29 اکتوبر بعد از نماز عشاء

ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں سسرال والوں نے سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے جسم کےٹکرے ٹکرے کر کے دو بوریوں میں بند کر...
15/11/2024

ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں سسرال والوں نے سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے جسم کےٹکرے ٹکرے کر کے دو بوریوں میں بند کر کے اسکی لاش نہر میں پھینک دی۔

گوجرانوالہ کے گاؤں کوٹ منڈ کی رہائشی 26 سالہ زہرہ کی شادی کوٹلی مرلاں کے قدیر سے 6سال قبل ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔
سسرالیوں نے قتل کے بعد سر دھڑ سے الگ کر کے اس کو چولہے پر اس وقت تک جلایا جب تک اسکے نقوش گوشت کی بوٹی نہیں بن گئے۔ اسکے بعد سرکو الگ مقام پر پھینک دیا تاکہ ملے تو بھی شناخت نہ ہو سکے۔اور یہ سب لڑکی کی سگی خالہ (ساس)نے اور دو سگی خالہ زاد بہنوں (نندوں)نے کیا۔ ۔ جب لڑکی کے گھر والوں کا لڑکی سے رابطہ نا ہوا تو والدین پتا کرنے لڑکی کے سسرال آئے ساس نے کہا آپ کی بیٹی آشنا کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

12/11/2024
بڈیانہ محلہ قریشیاں سے چور دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گیا پہلے بھی محلہ سے موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہیں چور کی شن...
05/11/2024

بڈیانہ محلہ قریشیاں سے چور دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گیا پہلے بھی محلہ سے موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہیں چور کی شناخت کرنے میں مدد کریں پوسٹ کو شیئر کریں شکریہ

دوست نے چابیاں بنا کر 2 کروڑ سے زائد کی چوری کر لیاگوکی کے ماڈل ٹاؤن میں ایک شخص نے اپنے قریبی دوست کامران سجاد کے گھر ک...
02/11/2024

دوست نے چابیاں بنا کر 2 کروڑ سے زائد کی چوری کر لی

اگوکی کے ماڈل ٹاؤن میں ایک شخص نے اپنے قریبی دوست کامران سجاد کے گھر کی چابیاں بنا کر 2 کروڑ 2 لاکھ 22 ہزار روپے کی چوری کر لی۔ جب کامران اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گھر سے باہر تھا، نامعلوم چوروں نے اس کے گھر سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے پاکستانی، 12 ہزار امریکی ڈالر، 600 یورو، 5500 ریال، اور 2450 فلپائنی پیسو چوری کر لیے۔ یہ واقعہ پولیس کے لیے ایک چیلنج بن گیا، جس پر ڈی پی او کی ہدایت پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایچ او اگوکی، انسپکٹر سید فہد بن فدا کی قیادت میں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد واٹرورکس کے رہائشی عمیر کو گرفتار کر لیا، جس کے پاس سے چوری کی گئی کرنسی برآمد ہوئی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ عمیر نے دھوکے سے اپنے دوست کے گھر کی چابیوں کا سیٹ بنوایا تھا اور موقع ملنے پر چوری کی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Address

Badiana
Sialkot

Telephone

+3227469320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badiana BBC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Badiana BBC:

Share