
16/07/2025
سیالکوٹ تھانہ رنگپورہ کا رہائشی مہر بلال عرف چودھری بھالو ایک پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مہر بلال سنگین جرائم، ڈکیتیوں اور پولیس کو مطلوب کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ CCD کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اسی دوران اس کے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ میں وہ خود ہی موت کا شکار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔