Hamara apna Sialkot

Hamara  apna Sialkot Stay Updated with the latest news / updates of Sialkot Pakistan.

02/09/2025

*محکمہ موسمیات کے ایک ایکسپرٹ کے مطابق ابھی تک سیالکوٹ میں 101 ملی میٹر بارش برس چُکی ہے۔*
*12:00Am

📢 سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے یکم سے 5 ستمبر تک بندضلع سیالکوٹ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے یکم تا 5 ستمبر تک بن...
30/08/2025

📢 سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے یکم سے 5 ستمبر تک بند

ضلع سیالکوٹ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے یکم تا 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ سیلابی صورتحال اور طلبہ، اساتذہ و اسٹاف کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کئی سکولوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے، اس لیے کلاسز معطل رہیں گی۔

#سیالکوٹ #سیلاب #پنجاب

الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ⚠️محکمہ موسمیات اور فلڈ کنٹرول سیل نے دریائے چناب، راوی، ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی او...
30/08/2025

الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ⚠️
محکمہ موسمیات اور فلڈ کنٹرول سیل نے دریائے چناب، راوی، ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

2 سے 3 ستمبر کے دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ بھارت اور مدھیا پردیش میں ہونے والی بارشوں کے باعث پاکستان کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ اور نارووال کے نشیبی علاقے خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں، شہریوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مختلف علاقوں میں دو دو فٹ پانی ...
30/08/2025

سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مختلف علاقوں میں دو دو فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش کے پانی کے نکاس کے نظام میں خامیوں کے باعث متعدد رہائشی علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

🚨📢 اہم اطلاع برائے طلباء، والدین اور اساتذہ 📢🚨ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی ہدایت پر 🌧️ شدید بارشوں اور فلڈ کی صورتحال کے پیش...
27/08/2025

🚨📢 اہم اطلاع برائے طلباء، والدین اور اساتذہ 📢🚨

ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی ہدایت پر 🌧️ شدید بارشوں اور فلڈ کی صورتحال کے پیش نظر کل بروز جمعرات 28 اگست ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

👩‍🏫👨‍🎓 تعطیل کا مقصد طلباء، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
📜 ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ اس حکمنامے پر مفادِ عامہ کے پیشِ نظر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ✅

سیالکوٹ میں سیلاب کا شدید خطرہ – ہائی الرٹ جاری! سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات اور ...
26/08/2025

سیالکوٹ میں سیلاب کا شدید خطرہ – ہائی الرٹ جاری!
سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات اور NDMA کی رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث نالہ ڈیک اور دیگر نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ نالہ ڈیک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ تمام شہریوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں سے دور رہیں، ندی نالوں کو پیدل کراس کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 1122 سے رابطہ کریں۔

10/08/2025

سیالکوٹ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ایمن آباد روڑ پر سگی ماں نے اپنے 20 سالہ بیٹےکو کینچی کے وار سے قتل کر دیا ماں نے بیٹے کو گھریلو ناچاکی پر قتل کیا بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہےماں قتل کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے مقتول کے نام عبد العزیز قاتلہ ماں کا نام نازیہ بتایا جاتا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلہ ماں کو گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

آج ایک عرصہ بعد سول ہسپتال سیالکوٹ جانے کا  اتفاق ہواسہولیات میں اچھی بلڈنگ ملی اے سی چلتے ملے اس کے علاوہ سٹینڈ سے لے ک...
01/08/2025

آج ایک عرصہ بعد سول ہسپتال سیالکوٹ جانے کا
اتفاق ہوا
سہولیات میں اچھی بلڈنگ ملی اے سی چلتے ملے
اس کے علاوہ سٹینڈ سے لے کر ڈاکٹر کے کمرے تک عوام ذلیل ہوتے دیکھی
پہلے پارکنگ سٹینڈ پر جو لوگ تھے وہ الجھتے نظر آئے جب کسی نے بولا کہ پرچی پر دس روپے لکھے ہیں آپ 30 کیوں مانگ رہے تو جواب تھا جگہ نہیں ہے باہر کہی کھڑی کرو جب باہر نکلے تو ٹریفک پولیس نے کہا چلان ہوگا اندر کھڑی کرو
یہ پہلی اذیت تھی دوسری پرچی والی جگہ لمبی لائن جہاں سے پرچی بنوانے کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ درکار تھا مریض کیونکہ میرے محلہ کے تھے اس لیے ایک بندے کو کال کر کے پرچی بنوا دی یہ دوسری اذیت تھی
ڈاکٹر صاحب کے کمرے تک پہنچتے بھی ایک گھنٹہ لگ گیا اور مریض سے کچھ پوچھے سنے بغیر ایک مریض کو ٹیسٹ لکھ کر دے دئیے اور دوسرے کو ایکسرے کے لیے لکھ دیا
جب ایکسرے اور ٹیسٹ والی جگہ پہنچے تو وہاں گارڈ تھےجن میں خواتین بھی تھی عوام کو بس دھکے دینا باقی تھا اور زبان سے کوئ کسر چھوڑ نہیں رہے تھے
پھر کیا نا ٹیسٹ ہوئے نا ایکسرے
اور ایسے آدھا دن ذلیل ہونے کے بعد واپس گھروں کو نکلے
دیواروں سے اے سی سے بلڈنگ تو اچھی لگتی ہے لیکن عوام کو علاج چاہیے اپنی حکومت سے جو کہ آج بھی پیسے سے پرائیویٹ ملتا ہے

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمدلاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمدترنول میں 50 سے ز...
27/07/2025

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمد

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد
ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد کر لیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق

26/07/2025

سیالکوٹ ، ستوکی کے قریب
رات ایک اور CCD
انکاونٹر ،فتح گڑھ کا رہائشی مون اینجلک عرف مونا پولیس مقابلہ میں مار دیا گیا
🇵🇰

10/07/2025
10/07/2025

سیالکوٹ کے" کارخانے اور فیکٹریاں بند کرکے چابیاں پرائم منسٹر ہاوس بھجوا دیں
پریزیڈنٹ
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس"

Address

Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara apna Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share