
17/06/2020
سیالکوٹ17جون ( )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا نے مقامی پولیس کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں جن میں سیالکوٹ کینٹ کی وارڈ نمبر6اور7، یونین کونسل فتح گڑھ کے علاقہ بی بی سی چوک اور رحمن پورہ اور یونین کونسل محمد پورہ کی گلیاں شامل ہیں میں گذشتہ 15روز میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا نفاذکیاگیا ۔ سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی زد میں آنے والے 700سے زائد گھرانوں کے مکینوں کوہدایت کی کہ ” کورونا وائرس“ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کورونا کے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جن بازاروں اور دکانوں میں کورونا ایس او پیز عمل نہ کیا گیا وہ بھی سربمہر کئے جائیں گے اور ذمہ داروں کی خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاطف، ایس ایچ او کوتوالی عبدلرزاق بھی موجود تھے ۔