Sialkot news paper

Sialkot news paper "Welcome to [Sialkot News Paper]! 📰

Stay informed and up-to-date with the latest news from around the world.

Our dedicated team of journalists brings you breaking news, in-depth analysis, and engaging stories that matter most to you.

10/05/2025

حالات مزید خراب ہونے لگے باڈر پر ہائی الرٹ دے دیا گیا سیالکوٹ بجوات سیکٹر پر شدید فائرنگ بڑا فائر شروع زرائع

ہائی الرٹ ، بھارت کی طرف سے سائبر اٹیک بھی کر دیا گیا ، مختلف گروپس اور سوشل میڈیا پر “لنکس” کی بھر مار ، شہری کوئی بھی ...
07/05/2025

ہائی الرٹ ، بھارت کی طرف سے سائبر اٹیک بھی کر دیا گیا ، مختلف گروپس اور سوشل میڈیا پر “لنکس” کی بھر مار ، شہری کوئی بھی نا معلوم لنک نا کھولیں

ایل او سی پر پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے دنیا کا جدید ترین بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا۔
07/05/2025

ایل او سی پر پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے دنیا کا جدید ترین بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا۔

07/05/2025

سیالکوٹ لاہور بہاولپور فیصل آباد ائیرپورٹ
تمام پروازوں کے لیے مکمل بند کردیے گئے
پاکستان انڈیا جنگ شروع

سیالکوٹ ڈالووالی سیکٹر پر بھارتی ڈرون گرنے کی اطلاع کوئی جانی و مالی نقصان نہیں زراۂع
07/05/2025

سیالکوٹ ڈالووالی سیکٹر پر بھارتی ڈرون گرنے کی اطلاع کوئی جانی و مالی نقصان نہیں زراۂع

18/03/2025

سیالکوٹ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائی، گرانفروشی پر چھ دکانوں کو جرمانہ

سیالکوٹ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشی پر چھ دکانوں کو جرمانہ کیا۔ترجمان کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے پلی توپ خانہ ،بھوتھ بھڑتھ ، چک منڈاہر اور دیگر علاقوں میں اچانک دورے کرکے مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے پر 6دکانداروں پر فی کس5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے، چوہدری محمد شریف گ...
18/03/2025

محکمہ سوشل ویلفیئر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے، چوہدری محمد شریف گھمن

پنجاب حکومت کی ہدایت پرمحکمہ سوشل ویلفیئر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے این جی اوز کیساتھ ملکر سپیشل افراد کو زندگی کی در پیش سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد شریف گھمن نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،حکومت پنجاب معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اپنے دست و بازو این جی اوز کیساتھ ملکر سپیشل افراد کے مسائل کو جلدازجلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے این جی اوز کو ہدایت کی کہ وہ سپیشل افراد کو درپیش مسائل کے لئے موثر اقدامات کر یں۔

پولیس لائن سیالکوٹ میں غازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد،غازیوں کو میڈلز دیئے گئےپولیس لائن سیالکوٹ میں غازیوں کے...
18/03/2025

پولیس لائن سیالکوٹ میں غازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد،غازیوں کو میڈلز دیئے گئے

پولیس لائن سیالکوٹ میں غازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا،غازیوں کو میڈلز دیئے گئے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تقریب میں شامل 50 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا، سیالکوٹ پولیس کے ابتک 62 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تقریب میں غازیوں سے ملاقات کی اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازی ہمارا فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں، سیالکوٹ پولیس اپنے جانبازوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ،ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کی جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے فوری طور پر حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایتڈپٹی ڈا...
18/03/2025

محکمہ لائیو سٹاک کی جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے فوری طور پر حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نےجانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے فوری طور پر حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک سیالکوٹ نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کہا کہ لائیو سٹاک فارمرز مارچ واپریل کے دوران مویشیوں کو منہ کھر کی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانا نہ بھولیں تاکہ جانوروں کو کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ منہ کھر کا وائرس بھینسوں، گائیوں، بکروں اور دیگر جانوروں کے منہ کی جلد، اوجھری، معدہ اور کھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتا ہے جس کے باعث متاثرہ جانوروں کونہ صرف تیز بخار ہو جاتا ہے بلکہ وہ خوراک کھانا بند کر دیتے ہیں اور دودھ کی پیداوار میں بھی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری میں بھینسوں اور گائیوں میں زبان، تالو، مسوڑھوں، کھروں کے درمیان چھالے بن جاتے ہیں اسی طرح بھیڑ بکریوں میں منہ میں سرخ دھبے بنتے ہیں اور منہ سے رال ٹپکنا بھی شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ تمام سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں میں منہ کھر سے بچاؤ کی ویکسین بھاری مقدار میں موجود ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز یا دیگر افراد قریبی ویٹرنری سنٹر یا ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم ہے اسلئے لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی مسئلہ، معلومات، اطلاعات یا رہنمائی کیلئے صبح 9سے شام5بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

18/03/2025

انسانی دنیا میں واحد رسولؐ کی ذات اقدس جو ہر پہلو سے کامل و اکمل ہے،علامہ ڈاکٹر محمد شہزاد مجددی
مفکر اسلام قومی سیرت ایوارڈ یافتہ علامہ ڈاکٹر محمد شہزاد مجددی نے کہا ہے کہ انسانی دنیا میں واحد رسولؐ کی ذات اقدس ہے جو ہر پہلو سے کامل و اکمل ہےاور جو دین آپؐ پر نازل کیا گیا وہ بھی کامل واکمل ہے۔ پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے جو بہترین نظامِ زندگی آسمان اور زمین کے درمیان ہمیشہ کے لیے جو ہوسکتا تھا وہ حضور نبی کریمؐ اور قرآن کے ذریعے اللہ نے عطا کیا ہے۔

۔ان خیالات کا اظہار مفکر اسلام قومی سیرت ایوارڈ یافتہ حضرت علامہ ڈاکٹر محمد شہزاد مجددی نے علامہ اقبال بار ہال میں ”حیات النبی ؐکے معاشی پہلو“پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آپ ؐنے پوری زندگی انسانیت کو پستی سے نکال کر بلندیوں تک پہنچانے کا جو بہترین فریضہ انجام دیا اس کی کوئی نظیر ملنی مشکل ہے۔

حضور نبی اکرم ؐنے اپنے قول و عمل سے اسلام کے معاشی نظام کے خدو خال اور ان کے بنیادی تصورات نہ صرف واضح فرمائے بلکہ ایسی تعلیمات عطا فرمائیں جو معاشی رویوں اور رجحانات سے نہ صرف مختلف تھیں بلکہ آنے والے زمانوں کے لئے ایک رہنما اْصول قرار پائیں اس موقع پرصدر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم، نائب صد ر چوہدری حسن اکرم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد بھی موجود تھے۔

تقریب سے صدر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم،سابق صدر شاہد محمود میر،ممبر مجلس عاملہ حافظ رضوان وڑائچ، مہر حسن قیوم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالدنے خطاب کیا۔ حضرت علامہ ڈاکٹر محمد شہزاد مجددی نے کہا کہ اسلام کا اقتصادی و معاشی نظام ہمہ گیر ہے۔حضور نبی کریم ؐکی زندگی معیشت کے تمام پہلووں کا احاطہ کرتی ہے۔معیشت اسلامی کا تصوراتی پہلو، معیشت و معاشرت کا باہمی تعلق، فلاحی معیشت کا قیام، اخلاق حسنہ اور معیشت کا باہمی تعلق اور معیشت و ریاست کا تعلق، پھر ملکیت و عدم ملکیت، جائز نفع خوری، ارتکاز دولت، مفادعامہ اور ان جیسے کئی پہلووں ہیں جن کا سیرت رسول ؐکی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی۔

اجلاس کے بعد صدر عرفان اللہ وڑائچ، سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم،جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد،سابق صدر شاہد محمود میر، محمد آصف بھلی،مرزا اصغر بیگ نے مفکر اسلام قومی سیرت ایوارڈ یافتہ حضرت علامہ ڈاکٹر محمد شہزاد مجددی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

پنجاب  میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ 60KM/H سپیڈ مقرر کر دی گئی ۔اس سپیڈ سے زائد پر چلانے والوں کا چالان ہ...
01/02/2025

پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ 60KM/H سپیڈ مقرر کر دی گئی ۔اس سپیڈ سے زائد پر چلانے والوں کا چالان ہوگا

شب معراج کی برکتوں کے حصول کے چند وظائف
27/01/2025

شب معراج کی برکتوں کے حصول کے چند وظائف

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot news paper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sialkot news paper:

Share